آصفہ کے قاتل کی رہائی کا مطالبہ قابل مذمت
وطن پرستی کی دہائی دینے والی بھاجپا بے نقاب
ؑعظمیٰ نیوز
بٹوت//کٹھوعہ میں کمسن بچی کی عصمت دری اور قتل کے مبینہ ملزم کی رہائی کے مطالبہ کیلئے بھاجپا لیڈران کی قیادت میں ترنگا جھنڈا لے کر نکالی گئی یاتراکی نکتہ چینی کرتے ہوئے شیخ محمد امین صدر سیرت کمیٹی بٹوت نے کہا ہے کہ ملک اور ریاست میں وطن پرستی کی دہائی دینے والی جماعت عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔پریس کیلئے جاری ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی آنکھوں میںدھول ڈال کر اور واقعہ کو ختم کرنے کی پوری سازش قریب ایک ماہ تک خفیہ طور جاری رکھنے کے باوجود پولیس نے اس کیس کے کلیدی ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم دیپک کھجوریہ کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی خواتین نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے۔بچے بچیاں دشمن کی بھی ہوں وہ سبھی کی ایک جیسی ہوتی ہیںلیکن ایک گھٹیا مقصد کے لئے خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ایک کلیدی ملزم کی رہائی کیلئے ملک کے مقدس پرچم تلے یاترا بڑ ی حیرانگی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقصد پرچم اور قومی ترانے کا سبق دینے والی جماعت نے ملکی پرچم کی توہین کا نہ قابل معافی جرم بر سرے عام کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
رام بن کے قریب
سی آر پی ایف اہلکار کی لاش بر آمد
ایم ایم پرویز
رام بن//ایک مقامی خاتون کی اطلاع پر رام بن پولیس نے کیلا موڑ نالہ سے ایک لاش بر آمد کی ۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ متوفی کی پر اسرار حالات میں موت واقع ہو ئی ہے جس کی پہچان ہریندر سنگھ یادو ولد دیونارائن 133 Battalion CRPFضلع لوہار گڑھ جھاڑ کھنڈ کے طور سے ہوئی ہے۔لاش کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کو مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی جیب سے ایک شناختی کارڈ،ڈرایئونگ لا ئسنس اور پین کارڈ بر آمد ہو ئے ہیںتا ہم پر اسرار موت کی وجہ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔اس سلسلہ میں پولیس نے 174 CrPc کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ملزم کے بچائو میں ترنگا ریلی افسوسناک
قومی پرچم کی توہین کا مقدمہ در ج کرنے کا مطالبہ
رام بن//نیشنل کانفرنس کے یوتھ نائب صدر رام بن چوہدھری ہارون رشید نے کہا کہ آٹھ سالہ بچی آصفہ کی عصمت دری اور قتل کے واقع میں پکڑے گئے کلیدی ملزم دیپک کھجوریہ جو کہ بطور ایس پی او تعینات تھا کو کرائم برانچ نے ایمانداری سے تحقیقات کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو تفتیش کرنے والی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا تھا ۔ ہم کرائم برانچ کی اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ہم ان خواتین اور ہندو ایکتا منچ جس کی پشت پناہی بی جے پی کر رہی ہے ان کی سوچ پر ریاست کا ہر ذی شعورشخص ماتم کر رہا ہے ۔ملک کی سرکار چلانے والی پارٹی کے لوگوں کی یہ سوچ ملک اور ریاست کو کس جانب لے جا رہے ہیں اس کا اندازہ اس واقع سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی غریب خانہ بدوش لڑکی کی عزت لوٹی جاتی ہے تو جرم نہیں ہے۔بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ملزم کی رہائی کیلئے ترنگا استعمال کیا گیا اور خاکی وردی والے اس ترنگا ریلی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ترنگا ریلی نکالنے والوں اور انہیں تحفظ دینے والوں کے خلاف آئین ہند کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ وحشی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب عدالت کا کام ہے کہ اس وحشی کو سزا دے جو زمانہ یاد رکھے۔
بھدرواہ کی لا پتہ دوشیزہ بازیاب
طاہر ندیم خان
بھدرواہ//پولیس کے مطابق کہ اس نے ایک گمشدہ کم سن لڑکی کو صرف پانچ گھنٹوں میں باز یاب کرکے ضروری قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اسے وارثوں کے سپرد کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سنیچر کی صبح کو ایک شخص فاروق احمد کیلوولد غلام محمدساکنہ بدراٹ سرتنگل نے پویس سٹیشن مین رپورٹ درج کرائی کی اس کی بیٹی عافیہ عمر تقریباََ 18سال آج صبح سے لاپتہ ہے۔ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان نے ایس آئی ظہیر خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔اس سلسلے میں سبھی پولیس سٹیشنوں اور چوکیوں کو مطلع کیا گیا اور اس لڑکی کی تلاش کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کھٹانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او بھدرواہ ، ایس ڈی پی او بھدرواہ ، اے ایس پی بھدرواہ اور ایس آئی ظہیر اقبال نے سر توڑ کوششوں کے بعد اس لڑکی بھدرواہ کے علاقہ بھالہ سے جموں جارہی ایک جموں جارہی بس سے برآمد کیا ۔
ضلع رام بن کیلئے
او بی سی سیل میں نامزد گیاں
رام بن//شریک چیئر مین او بی سی سیل عبدالغنی تیلی نے ضلع رام بن کے لئے کمیٹی تشکیل دی ۔بلوان سنگھ اور رگھویر سنگھ کو ضلع سیکریٹری او بی سیل نامزد کیاگیا۔برکت علی بلاک صدر گاندھری،چرن داس بلاک صدر دیسہ،امتیاز علی بلاک صدر کاستی گڑھ،فردوس احمد بلاک صدرجٹھی تحصیل عسر،پریتم سنگھبلاک سدرکنٹی نیرہ،محمد شریف بلاک صدر اکھڑال،رفیق احمد لون بلاک صدر راج گڑھ،شمس الدین بلاک صدر ہلا دھندرٹ۔ تلی نے مزید نامزدگیاں کیں جن میں وسیم علی بلاک سیکریٹر ی کاستی گڑھ،محمد عبدالطیف بلاک سیکریٹری عسر،محمد رفیق بلاک سیکریٹری کانتھی نیرہ، شوکت احمد بلاک سیکریٹری اکھڑال،نذیر احمد حجام بلاک سیکریٹری ہلا دھنڈرٹ،گلشیر کمار سیکریٹری گاندھری۔
شکتی نگر سڑکوں کی خستہ حالی پر عوام برہم
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے علاقہ شکتی نگر کے لوگوں نے علاقہ میں سڑکوں کی خستہ حالی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں آمد و رفت میں کافی پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ان لوگوں کا مزید کہنا ہے انہوں نے یہ معاملہ متعدد با ر محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کے ساتھ بھی اٹھا یا مگر یقین دہانیوں کے باوجود ان سڑکوں کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے ۔ ایک مقامی شخص نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کے دنوں میں ان سڑکوں پر سفر کرنا جان جوکھم میں ڈالنے والی بات ہے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ خراب سڑک ہونے کی وجہ سے ہمیں سکول آنا جانا مشکل ہوجاتا ہے ۔ علاقہ کے لوگوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اب ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو ضروری ہدایات دیں ۔
سٹیٹ بیکورڈ سکالرزکی میٹنگ
ریاست میں 27فیصد ریزرویشن فوری لاگو کرنے کی مانگ
جموں//آج جموں و کشمیر سٹیٹ بیکوارڈ سکالرز طبقات کی ایک میٹنگ بنسی لال کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں او بی سی طبقات نے بڑے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں منڈل کمیشن رپورٹ لاگو کی گئی ہے۔ بڑے دکھ سے مقررین نے کہا ہے آزادی کے71سال عرصہ گذر گیا ہے آج تک ریاست جموں و کشمیر کے اندر یہ طبقات غلامی کا جینا جینے پر مجبور ہیں۔ اس آبادی طبقات کے بچے آج بھی ریاست کے اندر ریزرویشن سے محروم ہیں،ریاستی اسمبلی میں آرٹیکل16-15-14کی بری طرح سے دھجیاں اڑا کرا ن طبقات کو سیاست دانوں نے اپنا غلام بنانے کی پوری کوشش کی ہے جس کی او بی سی طبقات مذمت فوری اس طبقات کو تحصیل دفتروں سے جاری کرنے کے حکم دئے جائیں اور ریزرویشن27فیصد فوری لاگو کی جائے۔ مقررین نے ریاست کے گورنر این این وہرہ سے بھی اپیل کی ہے ریاست کے اندر او بی سی طبقات کو فوری او ایس سی کی جگہ او بی سی سیرٹیفکیٹ جاری کرنے کا آڈر جاری کیا جائے اور ایسے طبقات کو فوری27فیصد ریزرویشن لاگو کی جائے کیونکہ آپ نے مورخہ8-4-2013کو ایس طبقات آبادی کو پوری یقین دلایا تھا یہ مسائل تین مہینے کے اندر اندر پورے کیے جائیں مگر آج 4سال گذر گئے ان لوگوں کو گورنر این این وہرہ سے انصاف نہیں ملا ۔لہذا ریاست کے گورنرسے اس طبقات آبادی کی پر زور اپیل ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے اندر فوری27فیصد ریزرویشن لاگو کی جائے اس طبقات آبادی کے بچوں کو فوری او ایس سی کی جگہ او بی سی سریٹیفکیٹ تحصیل دفتروں سے بننا دشواریوں کے فوری جاری کئے جائیں تاکہ اس طبقات آبادی کو انصاف مل سکے اگر ایسا نا ہوا ریاست کہ اندر ہ لوگ باہر آجانے والے ہیں سڑکوں پر اتریں گے اور جسکی ذمہد اری ر یاستی سرکار پر ہوگی ۔میٹنگ میں مقررین کہ علاوہ خالد حسین،سوم راج،محمد یاسین،محمد یونس، وشال مہرہ،اشیر درما،تنویر احمد،درمیش لال،سنوں ڈوگر،بیکی ڈوگرہ،کامی داس،مدن لال و دیگر کافی تعداد میں عوام شرکت کی۔
فور لین کی تکمیل تک
چندر کوٹ تابانہال ہوائی سروس شروع کی جائے
جموں// رام بن بانہال سیکٹر میں فور وے کی تعمیر سے پہاڑیاں کھسک رہی ہیںاور ہروقت مسافر موت کے منہ میں رہتے ہیں بالخصوص معمولی بارشوں میں پتھروں کی بارش بھی شروع ہو جاتی ہے۔ فورلین کی تعمیر پر مامور کمپنیاں بھی سست رفتاری سے کام کر رہی ہے اور مسافروں کو ہر وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے بشیر احمد نائک نائب صدر ٹریڈ یونین پی ڈی پی نے ریاستی سرکار بالخصوص چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چندر کوٹ سے بانہال مسافروں کے خاطر ہوائی سروس مہیا کی جائے۔چونکہ جموں سے چندر کوٹ تک سڑک رابطہ عمدہ حالت میں ہے اوربانہال سے وادی کشمیر کیلئے ریل سہولیت دستیاب ہے۔لیکن چندر کوٹ سے بانہال تک سڑک پر ٹریفک کو دقتوں کا سامنا ہے اس لئے ما سوئے ہوائی سروس کے کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک چندر کوٹ سے بانہال تک فولیننگ کا کام مکمل نہیں ہو جاتا ہے اس سیکٹر میں فضائی خدمات فراہم کیا جائیں ۔