شوپےان شہری ہلاکتو ں کی مذمت
قانونی ضابطے کا پاس و لحاظ ہی نہیں :یوتھ انٹلیکچول فورم
حسین محتشم
حسین محتشم
پونچھ//یوتھ انٹلیکچول فورم پونچھ نے شوپیان میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے ۔ پونچھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فورم ارکان نے شوپےان واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کو کشمےر کے لوگوں کے بنےادی حقوق بشمول حقِ زندگی کو پامال کرنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور انہےں کسی قانونی ضابطے کا کوئی پاس و لحاظ نہےں۔فورم نے شوپےان مےں فورسز کے ہاتھوں عام شہری نوجوانوں کے قتلِ عام پر زبر دست غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپےل کی کہ ےہاں کے عوام کو رےاستی دہشت گردی سے بچانے کی خاطر موئثر اقدامات کرےں۔فورم کے چیئرمےن خواجہ اعجاز مدنی نے کہا کہ فورسز معصوموں کا خون بہا کر خوشی محسوس کرتی ہے اور وہ اےک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمےر مےں قتلِ عام کر رہی ہے ۔مدنی نے عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے ےہ سوال کےا کہ وہ کہاں ہےں اور فورسز کے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی بدترےن پامالےوں پر وہ خاموش کےوں ہےں؟۔اس موقعہ پر اےڈووکےٹ لال حسےن مشتاق نے کہا کہ عام نوجوانوں کا قتلِ عام فورسز کی بزدلی اور بوکھلاہٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قتلِ عام کو کراس فائرنگ کے کھاتے مےں ڈالنا شرمناک اور قابلِ مذمت ہے ۔اےڈووکےٹ مجےد خان نے کہا کہ حکومت اےک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمےرےوں کی نسل کشی کی راہ پر گامزن ہے اور اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ ہر کشمےری پر کوئی نہ کوئی بے بنےاد الزام لگا دےتی ہے جس کی مثال شوپےان کی تازہ ترےن ہلاکتےں ہےں ۔فورم نے جاں بحق ہوئے عام نوجوانوں کو خراجِ عقےدت پےش کےا ہے۔
علی گڑھ یونیورسٹی پر حملہ کی مذمت
بختیار حسین
سرنکوٹ// جموں کشمیر ہیومن ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالی گلی پونچھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئے تصادم کی سخت مذمت کرتے ہو ئے کہاکہ فرقہ پرست قوتیں پورے ملک پر غلبہ چاہتی ہیں۔سوسائٹی کے چیئرمین محمد رزاق بجاڑ نے واقعہ کو ملک کی فرقہ پرست اورکٹر پنتھی طاقتوں کی منصوبہ بند چال قراردیتے ہوئے کہاکہ مسلم یونیورسٹی کے تقدس کو پامال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم یونیورسٹی میں محمد علی جناح کی تصویر صرف ایک بہانہ ہے اور ان فرقہ پرست طاقتوں کے غنڈوں نے سابق نائب صدر حامد انصاری پر حملہ کیااورتصادم آرائی کرکے 32000 ہزار طلباءکی تعلیم متاثر کی ۔انہوںنے کہاکہ غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں اس طرح سے کھلی چھوٹ نہ دی جائے ۔ا ن کاکہناتھاکہ یہ ایسا ادارہ ہے جس نے دنیا بھر کو فلاسفر ، انجینئر ، ڈاکٹر وزندگی کے ہر شعبے کے ماہرین دیئے ہیں ۔انہوںنے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔
جہانگیر خان نے تحصیلدار مینڈھر کا چارج سنبھالا
جاوید اقبال
جاوید اقبال
مینڈھر//جہانگیر خان کوحال ہی میں تحصیلدار مینڈھر تعینات کیا گیاجنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔اس دوران محکمہ مال سے تعلق رکھنے و الے ملازمین نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے گلے میں ہار پہنا ئے ۔ اس موقعہ پر نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ،نائب تحصیلدار ہرنی آفتاب حسین شاہ اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔وہیںتحصیلدار مینڈھر نے چارج سنبھالتے ہی اپنا کام شروع کردیا۔ان سے مقامی معززین نے بھی ملاقات کرکے انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ۔مقامی لوگوںنے کہاکہ بحیثیت تحصیلدار حویلی بھی انہوںنے بہت اچھا کام کیاوار اب امید ہے کہ وہ تحصیلدار مینڈھر کے طور پر بھی اہم نقوش چھوڑیںگے ۔ تحصیلدار مینڈھر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا ان کا فرض ہے اور ان کی تعیناتی اسی مقصد سے ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ کوشش کریںگے کہ لوگوں کے مسائل کا بروقت ازالہ ہوسکے ۔انہوںنے ملازمین اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔دریں اثناءکانگریس سینئر لیڈر ذوالفقار علی ممتاز نے تحصیلدارسے ملاقات کرکے انہیں مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے جہانگیر خان کو ہار پہنا کر ان کا استقبال کیااور کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ ایک ایماندار افسر کو یہاں تعینات کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کی طرف سے انہیں بھرپور تعاون دیاجائے گا۔ان کے ہمراہ دیگر کئی لوگ بھی تھے۔
ڈی سی پونچھ کا بالاکوٹ میں عوامی دربار
علاقے میں مزید بینکروں اور پلوں کی تعمیر کا اعلان
جاوید اقبال
جاوید اقبال
مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے منگلوار کو تحصیل منکوٹ میں عوامی دربار لگا کر لوگوں کی مشکلات و مسائل سنے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ تمام محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران بھی۔عوامی دربار میں ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر خان نے بھی شرکت کی ۔مقامی لوگوںنے ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں محکمہ تعلیم سب سے زیادہ خستہ حالی کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں اساتذہ توتعینات ہیں لیکن وہ ٹھیکیداری کے کام میں جٹے ہوئے ہیں اور طلباءکی تعلیم پر کوئی دھیان نہیں دیاجارہا۔انہوںنے کہاکہ کئی اساتذہ اٹیچ منٹوں پر ہیں اور ایسی صورتحال میں غریب بچوں کی تعلیم مشکل ہوگئی ہے ،نتیجہ میں کئی سکول بند پڑے رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پانی کا بحران پایاجارہاہے اور کئی سکیمیں و لائنیں بند پڑی ہیں اور محکمہ کے ملازمین ڈیوٹی پر بھی حاضر نہیں رہتے ۔انہوںنے کہاکہ بجلی اور سڑک روابط کا بھی برا حال ہے ۔انہوںنے سرحدی علاقے میں مزید پختہ بینکروں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دیہی ترقی محکمہ میں مستحقین کو ان کا حق دیاجائے ۔تمام مسائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کویقین دلایا کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیںگے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی دفتر بند نہیں رہے گااور عوامی خدمات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ علاقہ کے لئے بیس بینکر بہت جلد تعمیر کرائے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ پانی کی بند سکیموں کو فعال بنایاجائے گا اور ساتھ ہی نئی سکیمیں شروع ہوںگی ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹینکروں کے ذریعہ پانی سپلائی کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں میں بیس پلوں کی تعمیر شروع کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملازمین کو کام کرناہوگانہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کی مرمت کریں اور اسی طرح سے بجلی حکام سپلائی کے نظام میں بہتری لائیں۔
عازمین حج کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھنے کی اپیل
جاوید اقبال
مینڈھر//خطہ پیر پنجال سے عازمین حج پر جانے والوں نے ریاستی و مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ حج پر جانےو الے لوگوں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے ۔انہوںنے مرکزی وزیر برائے حج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے جتنے بھی حاجیوں کےساتھ وعدے کئے، وہ بے بنیاد ثابت ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ حج سستا ہو رہا ہے لیکن ایسا نہیں اور حج پر جانے والے لوگوں پر جی ایس ٹی لگا کر حج کو مزید مہنگا کر دیاگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت حج اخراجات کے تعلق سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو جی ایس ٹی زمرے سے باہر رکھا جائے اور ان کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت اپنے فیصلے کو تبدیل کرے ۔عازمین حج نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے بات کریں۔
راجوری کے عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ
منیر خان
راجوری // راجوری ڈاک بنگلہ میں انتظامیہ کی طرف سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گےا جس میں بڑی تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مختلف مسائل پر جانکاری فراہم کی گئی اور خاص طور پر انہیںبتایاگیاکہ سفر کے دوران اور مکہ شریف پہنچ کر ایک عازم کو کس طرح سے ارکان حج اداکرنے ہیں ۔اس تربیتی پروگرام میں 425عازمین نے شرکت کی ۔پروگرام میں حج کے مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے ڈاکٹر تنویر ، بلال احمد ،ہارون خورشید ،مظفر حسین ، نوید احمد موجو دتھے جنہوںنے عازمین کو پہلے مرحلے کی تربیت دی ۔
سرنکوٹ میں طلباءنے ریلی نکالی
بختیار حسین
سرنکوٹ//عالمی یوم ریڈ کراس کے موقعہ پر بوائز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ کے طلباءنے ایک ریلی نکالی جوتحصیل کمپلیکس سے شروع ہوکرہاڑی محلہ تک گئی۔ریلی میں شامل طلباءنے غریب طلباءکی مدد کرو مدد کرو،ماحول کو صاف ستھرا رکھو،پودے لگاﺅپودے لگاﺅ جیسے نعرے لگائے۔ریلی کی قیادت بوائز ہائر اسکنڈری اسکول سرنکوٹ کے پرنسپل مختار منہاس کر رہے تھے جبکہ اس میںایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد رشید اور ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض چوہدری بھی شریک تھے ۔ایس ڈی ایم نے کہاکہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پیڑ پودے لگائے جائیں ۔اس کے علاوہ ریلی میں ڈاکٹر نصرت شاہ،آصف شاہ اور بشارت ڈار نے بھی شرکت کی ۔سید نصرت شاہ نے کہا کہ ریلی کا مقصد دوسروں کی مدد کرنے کا پیغام دیناہے ۔پرنسپل مختار منہاس نے کہا کہ سبھی کو مل کر ایسے طلباءکی مدد کرنی چاہئے جو اپنی تعلیم غربت کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں۔
منجاکو ٹ دھرنا تیرہویں روز بھی جاری رہا
پرویز خان
منجاکوٹ//منجاکوٹ میں کالج اور دیگر مطالبات پورے نہ کئے جانے پر تیرہویں روز بھی دھرناجاری رہا۔مظاہرین نے حکومت کے تئیں سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے تمام مطالبات جائز ہیں لیکن حکومت پھر بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور نہ ہی اسے کوئی ٹس سے مس ہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور کیاجارہاہے اور اگر سرکار اسی طرح سے خواب غفلت میں رہی تو بڑ ے پیمانے پر احتجاج کیاجائے گا۔احتجاج کی قیادت کررہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔
پونچھ میں ریڈ کراس ڈے منایاگیا
حسین محتشم
حسین محتشم
پونچھ//ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام عالمی ریڈ کراس ڈے پر ضلع پونچھ میں مختلف مقامات پر سیمپوزیم اور ریلیاں نکالی گئیں۔سب سے بڑی تقریب ہائر سکنڈری اسکول بوائز پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرعبدالحمید شیخ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے ۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ریڈ کراس ڈے کے منائے جانے کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں 8 مئی کوعالمی ریڈ کراس ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر کے بانی اور پہلے نوبل امن انعام یافتہ ہنری ڈونانٹ (پیدائش 8 مئی 1828ئ) کے یوم پیدائش کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا منانے مقصد بین الاقوامی سطح پر انسان دوستی کے فروغ کا شعور اجاگر کرنا اور عالمی امن کے لئے کوششیں کرنا ہے۔مقررین نے کہاکہ یہ دن سب سے پہلے 8 مئی 1948ءمیں منایا گیا اور پھر 1984 سے موجودہ نام سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی خدمات کا جذبہ پیدا کر کے دوسروں کی مدد کریں۔بعد از آں وہاں سے ایک ریلی نکالی گئی جسے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلبانے حصہ لیا ، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف قسم کے بینر اٹھا رکھے تھے۔یہ ریلی صدر بازار سے گزرتے ہوئے دوبارہ ہائر سکنڈری اسکول میں اختتام پذیر ہوئی۔