مہور کے دیول ڈوگہ میں دو لڑکیوں کی اچانک موت
زاہد ملک
مہور//سب ڈویژن مہور کے دیول ڈوگہ میں گذشتہ روز الٹی اور پیچس کی بیماری سے دو لڑکیوں کی موت واقع ہوئی جن کی شناخت پروین بانو دختر محمد شفیع عمر 7سال اور عابدہ بانو دختر روشن دین عمر 19سال کے طور پر ہوئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ پروین بانو کی موت گھر پر ہی واقع ہوئی تاہم عابدہ بانو کو مقامی لوگوں نے چارپائی پر اٹھا کر کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے سب ضلع ہسپتال مہور پہنچانے کی کوشش میںہسپتال پہنچانے سے پہلے ہی دم توڑ گئی جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں میں سخت غصے کی لہر پائی جارہی ہے ۔ اس علاقہ کی آبادی 20ہزار سے زائدہے اور وہاں پر کوئی ڈاکٹر دستایاب نہیں ہے۔دوسری طرف علاقہ میں اس بیماری کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی لیڈر علاقہ کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیںلوگ اس دور میں بھی سڑک کے منتظر ہیں ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ دیول ڈسپنسری میں ڈاکٹر تعینات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو سہولیت میسر ہو سکے اور انگرالہ سے دیول سڑک کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے۔اس حوالے سے جب کشمیر اعظمیٰ نے سی ایم او ریاسی ڈاکٹر پرویندر سنگھ سے بات کی تو انہوں نے لوگوں کی شکایت کو درست قرار دیا اور بتایا کہ دیول ڈسپنسری میں ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور صرف ایک فارماسسٹ تعینات ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرکار کوشش کر رہی ہے ہے جیسے ہی ڈاکٹروں کی لسٹ نکلتی ہے دیول ڈسپنسری میں ڈاکٹر تعینات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ان کے پاس لڑکیوں کے موت کی کوئی خبر نہیں ہے۔
کشتواڑ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کشتواڑ//ویشنو دیوی نارائن سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال کٹرہ نے جن کلیان آپدا سیوا سمتی کشتواڑ کے تعاون سے آدرش بال نکیتن سکول کشتواڑ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے کیا۔کیمپ میں کل 333مریضوں کی دل ، گردوں،گینالوجی،میڈیسائین ،گیسٹریونالوجی ،ڈاکٹرارون شرما ،ڈاکٹر رکشا شرما، ڈاکٹر ہتیش گپتا، ڈاکٹر مقبول سوہل اور ڈاکٹر اشونی کمار سپر سپیشلسٹوں کی جانب سے مفت تشخیص کی گئی ۔لوگوں نے اس قدم کو سراہا اور اس قسم کے مزید کیمپوں کے انعقاد کی در خواست کی۔
محکمہ تعمیراتِ عامہ کے ورک سپروائزروں کا دھرنا
ڈوڈہ// محکمہ تعمیراتِ عامہ کے ورک سپروائزر وں نے ڈسٹرکٹ سپرایٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی سرکل ڈوڈہ کے دفتر کے سامنے 3گھنٹوں کیلئے دھرنا دیا جس میں آر اینڈ بی ڈوڈہ/ گندو/ کشتواڑ / رام بن/ چھاترو/ مڑوا کے آئے ہوئے سپروائزر وںنے شمولیت کی۔ لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کے بزرگ رہنما غلام حسن پانپوری نے اتحاد واتفاق قائم رکھنے پر زور دیا ۔گندو کے صدرمحمد شفیع نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم کی عزت کے لئے ہم ہر قسم کی جدوجہد کاساتھ دیں گے۔ محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ کے نئے صدر ہوشیار سنگھ کو پھول مالائیں پہناکر تنظیم کی ذمہ داری سونپی گئی اس دھرنا کا مقصد ڈھا ئی دن کی تنخواہ، ڈی پی سی، کیڈر کی تبدیلی،SRO 149لاگو کرنا وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ دھرنے میں لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا ضلع صدر نیاز احمد راہیؔ ورک سپروائزر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع ہوشیار سنگھ صدر ورک سپروائزر ایسوسی ایشن ڈوڈہ پورن چند، سیف علی، محمد علی، نوردین، پورن چند گندو۔ سنتوش کمار ، عنایت اللہ میر ،فرید احمد شیخ ، نظام الدین ، شبیر احمد اور متعدد ملازمین شامل تھے اور میمورنڈم ضلع سپرٹینڈنگ انجینئر ناصر گونی کو دیا گیا۔
ڈی سی نے ماہ رمضان کے انتظامات کا جائزہ لیا
رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے متبرک مہینہ ماہ رمضان کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلا میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،اے ایس پی سنجے پریہار، سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان، ایگزیکٹو انجیبئر صحت عامہ بشیر احمد و دیگرافسروں کے علاوہ مختلف مذہبی انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی سی نے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،جنھوں نے اُسے بغیر خلل کے بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی فراہم کرنے کے علاوہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں وغیرہ کی جانکاری دی۔ ڈی سی نے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو معقول انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی رام بن ،بانہال اور بٹوت سے صحت و صفائی کی کاموں میں سرعت لانے اور مساجد اور عیدگاہوں کے گرد و نواح میں صحت و صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے خراب ہوئی اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت کرنیکی بھی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو تال ومیل سے کام کرکے مارکیٹ چیکنگ کرنے اور اشیائے خوردنی جیسے کہ گوشت اور پولٹری کے معیار کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدیات دی۔ اسکے علاوہ انہوںنے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ امور صارفین کے اہلکاروں کو ماہ رمضان کے دوران راشن کی معقول سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے سحری و افطار کے دوران بغیر خلل بجلی سپلائی کے علاوہ پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی، تاکہ لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔اے ایس پی نے اجلاس میں یقین دلایا کہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے ہیںاور اسکے علاوہ سول سوسائٹی سے تال ومیل بنا کر انہیں چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے،خصوصاً ماہ رمضان کے اجتماعات اور دیگران تقاریب کے دوران ہوشیار رہنے کے کہا گیا ہے۔
ایس ایس اے اساتذہ پرلاٹھی چارج کی مذمت
ڈوڈہ //ایس ایس اے اساتذہ پر پرتاپ پارک ،سرینگر میں ہوئے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے این ایچ ایم ایمپلائز ایسو سی ایشن ڈوڈہ کے ضلع صدر فیضان اے ترنببو نے ریاستی سرکار پر اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سرکار کے بے رُخی کی وجہ سے انہیں کافی مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے سرکار کو ایس ایس اے اساتذہ کے جائز مطالبات فوری طور تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے ایس ایس اے اساتذہ پر طاقت کا استعمال کرنے کی مذمت کی،جو اپنے تنخواہوں کو واگذار کرنے کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان احتجاجی اساتذہ کے مطالبات جائز ہیںلیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سرکار نے ان پر لاٹھیاں چلائی ہیں۔انہوں نے ایس ایس اے اساتذہ کے حق میں مزید تاخیر کئے بغیر تنخواہ واگُذار کرنے کا مطالبہ کیا ۔
سوندر، کشتواڑ میں توسیعی لیکچر کا اہتمام
کشتواڑ//سوشل میڈیا دو دھار والی تلوار ہے،یہ یا تو ایک بیش قیمتی اوزار ہوسکتا ہے یا اگر اسے ڈصیح ڈھنگ سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ ایک ناقابل اعتماد تباہی کاطاقت بن سکتاہے۔ اس سلسلہ میں طلاب و نوجوانوں کوسوشل میڈیا کی کوتاہیوں جیسے کہ سائبر بُلنگ، ہیکنگ، عادی ،فراڈ اور دھوکہ دہی ،گھوٹالوں، سیکورٹی مدعوں، شہرت، ہیلتھ مدعوںوغیرہ پر جانکاری دینے کیلئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے سوندر خطہ میں ایک توسعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس لیکچر میں 32لڑکوں،52 لڑکیوں اور 07 اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب ایک منفرد تقریب ثابت ہوئی کیونکہ اس پروگرام میں طلاب کو سوشل میڈیا کی کوتاہیوں کی جانکاری دی گئی اور اسکا استعمال صیح طریقہ سے کرنے کی جانکاری دی گئی۔طلاب نے انڈین آرمی کی جانب سے اس توسیعی لیکچر منعقد کرنے کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے یقینی طور انہیں کافی معاونت ہوگی۔
کشتواڑ پٹوار ایسو سی ایشن غیر معینہ ہڑتال پر
کشتواڑ//کشتواڑ پٹوار ایسو سی ایشن نے آل جموں و کشمیر پٹوار ایسی سی ایشن کے بینر تلے اپنی غیر معینہ ہڑتال جاری رکھی۔ریاست بھر میںکام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ہڑتال کی کال ایسو سی ایشن نے سرکار کی جانب سے انکے جائز مطالبات حل نہ کرنے کے پس منظر میں کیا تھا ۔ہڑتال سے محکمہ ملا کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوئی ۔کشتواڑ میں ایسو سی ایشن کی جانب سے ضلع صدر نثار بٹ ڈی سی آفس کمپلیکس میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کہ انکے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہیں۔انہون نے کہا کہ سرکار نے بار ہا انکو یقین دلایا تھا کہ انکے مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن تا دم کُچھ نہیں کیا گیا ،جس کی وجہ سے انہیں احتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔احتجاج میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔مقررین نے سرکار پر زور دیا کہ وہ پٹواریوں کے مطالبات فوراً حل کرے ،تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پٹواری اپنے لئے 2400روپے گریڈ تنخواہ کے بجائے 2800روپے گریڈ تنخواہ،پٹواریوں اورجی کئیوز کے لئے بر وقت ڈی پی سی، جی کیو سرکل اور پٹوار حلقے بنانے،نائب تحصیلدار وں کی راست بھرتی پر پابندی ،پٹواریوں اور جی کئیوز کے الائونس میں اضافہ ، پرائیویٹ ایکموڈیشن کی صورت میںپٹوار خانوں اور میٹنگ ہالوں کے لئے کرایہ ، جموں اور سرینگر اضلاع میں پٹوار ایسیو سی ایشن کا دفتر اور حال ہی میں تشکیل دئے ہوئے محکمانہ تحقیقاتی سیل کو فعال بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
رام بن میں پٹواریوں کی کام چھوڑ ہڑتال
ایم ایم پرویز
رام بن //یاست بھر میںکام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ہڑتال کی کال ایسو سی ایشن نے سرکار کی جانب سے انکے جائز مطالبات حل نہ کرنے کے پس منظر میں کیا تھا ۔ہڑتال سے محکمہ مال کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوئی ۔ رام بن میں ایسو سی ایشن کی جانب سے ضلع صدر مرزا چودھری ڈی سی آفس کمپلیکس میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کہ انکے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر مال نے انہیں یقین دلایا تھا کہ انکے مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن تا دم کُچھ نہیں کیا گیا ،جس کی وجہ سے انہیں احتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔احتجاج میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔مقررین نے سرکار پر زور دیا کہ وہ پٹواریوں کے مطالبات فوراً حل کرے ،تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پٹواری اپنے لئے 2400روپے گریڈ تنخواہ کے بجائے 2800روپے گریڈ تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نائب تحصیلدار وں کی راست بھرتی پر پابندی ،پٹواریوں اور جی کئیوز کے الائونس میں اضافہ ، پرائیویٹ ایکموڈیشن کی صورت میںپٹوار خانوں اور میٹنگ ہالوں کے لئے کرایہ ، جموں اور سرینگر اضلاع میں پٹوار ایسو سی ایشن کا دفترقائم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سنگلدان میں بیداری پروگرام کا اہتمام
گُذشتہ مالی سال کے دوران57کے وی آئی بی یونٹ قائم کئے گئے
رام بن / ضلع کے سنگلدا ن علاقہ میں جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولئیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سے لوگوں میں وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (PMEGP)،سکیم آف فنڈ بابت ری جنریشن آف ٹریڈشنل انڈسٹریز (SFURTI) اور نیشنل ایس سی/ایس ٹی ہب(NSSH)سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیاگیا ۔کیمپ کا افتتاح ایس ڈی ایم گول پنکج بھنگوترہ نے کرتے ہوئے کہا کہ بیروز گاروں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے ایسے پروگرام کا لگاتار منعقد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اخروٹ اور انار ضلع کے اہم پیداوار ہونے کی وجہ سے کافی مقدار میں اُگا ئے جاتے ہیں، جسکے لئے لوگ اخروٹ اور انار کے پراسیسنگ یونٹ قائم کرنے کے لئے کے وی آئی بی سکیموں سے استفادہ لے سکتے ہیں۔پروگرام میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر جموں پون کمار گپتا نے شرکا کو ان سکیموں کی تفصیلی جانکاری فراہم کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران کے وی آئی بی نے 42 یونٹوں کے مقرررہ ہدف کے مقابلہ میں 57یونٹ قائم کئے ہیں، جس سے 226بیروز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوا۔
کانگریس بلاک صدر پاڈرکاخیر مقدم
کشتواڑ//بلاک کانگریس کمیٹی پاڈر کے بلاک صدر سردار نریندر سنگھ کو پاڈر کا پہلا دورہ کرنے پر شاندار خیر مقدم کیا گیا ۔سینکڑوں کی تعداد میںعام لوگوں نے گلاب گڑھ پاڈر میں انکا خیر مقدم کیا اور اُسے جلوس کی صورت میںبس اسٹینڈ سے گلاب گڑھ پاڈر لیا گیا۔اپنے خطاب میں نریندر سنگھ نے ایم پی غلام نبی آزاد اور پارٹی کے پردیش صدر جی اے میر کا ان پر یہ ذمہ واریاں سونپنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کی جانب سے والہانہ استقبال کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔جلوس میں نیک رام منہاس، شاہد حُسین کھانڈے، امر سنگھ، ابھیمنیو، بھوپیندر سنگھ، منوج کمار، پرکاش سنگھ دیوال، رنزنگ دورجے،سجان سنگھ بودھ، روشن لعل بودھ،نمگیال بودھ،سونم نربو، رام سنگھ، گیرا ژھرنگ ،کلدیپ کپور، اشوک کپور، سنجے کمار، گوری لعل، بلونت راج،سورج رام ،ہری کرشن،سری لعل بودھ، دنیش کپور و دیگران بھی شامل تھے۔
نیشنل کانفرنس بھدرواہ کارکنان کا اجلاس
پی ڈی پی۔بی جے پی نے ریاست کو 1947 کی پوزیشن پر دھکیل دیا ؛ ریاض بھدرواہی
طاہر ندیم خان
بھدرواہ // لوگوں کو موجودہ صورتحال سے باخبر بنانے اور سرکار کی غلط پالسیوں سے ریاست کو ہو رہے نقصان کی جانکاری دینے کے لئے بھدرواہ میں منگل کے روز نیشنل کانفرنس کی جانب سے زیر قیادت سینئر ضلع نائب صدر و انچارج بھدرواہ ڈاکٹر ریاض بھدرواہی ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کے عہدہ داروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں میں انتثار کا نوٹس لیا گیا۔اس موقعہ پر کارکنوں کو عام لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار کی غلط پالیسیوں نے ریاست کو 1947کے قبل کی پوزیشن میں دھکیل دیا۔اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں ضلع سیکرٹری چودھری محمد شبیر، سینئر نائب صدر غلام نبی شاخساز، بلاک صدر شہری عبدالقیوم باغوان ،بلاک صدر بھدرواہ مشتاق احمد ،بی پی چلی، جگدیش کمار، ڈاکٹر غلام نبی، بی پی بھیلا، عبدالحٖیظ، اور ضلع یوتھ سیکرٹری امجد میر بھی شمال تھے۔