متعدد اضلاع میں کورٹ کمپلیکس کی تعمیر
زمین کی حصولی کے جائیزہ کےلئے میٹنگ منعقد
جموں //ڈویژنل کمشنر جموں کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ جموں کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میںمختلف اضلاع میں کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلہ میں زمین کی حصولی ودیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ایڈ یشنل کمشنر کی قیادت میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران ڈی سی رام بن نے کہا کہ منصف کورٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سنجیدگی کےساتھ کام کررہی ہے جبکہ ڈی سی پونچھ کے مطابق سرنکوٹ میں کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلہ میں زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔اسی طرح ڈی سی راجوری نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے سلسلہ میں 75کنال سے زائد زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے ۔ایڈ یشنل کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمین کے تمام معاملات کو حل کر تے ہوئے ان اداروں کی تعمیر کے راستے کو ہموار کریں ۔
فوج نے مہراہین گاﺅں میں طبی کیمپ لگایا
جموں //فوج نے ضلع کٹھوعہ کے مہراہین گاﺅں میں مفت طبی کیمپ لگایا جس کے دوران مریضوں کا طبی معائینہ کرنے کے علا وہ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔اس طبی کیمپ کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے کل 646افراد کا طبی معائینہ کیا جن میں 58سبکدوش فوج بھی شامل تھے ۔اس موقعہ پر فوج کے ڈاکٹروں نے مریضوں کو مختلف بیماریوں سے متعلق بیدار کرنے کےساتھ ساتھ ان کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی تلقین کی ۔
منشیات اسمگلر 550ممنوع کیپسولوں کےساتھ گرفتار
جموں //پولیس نے منشیات اسمگلنگ کےخلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 550ممنوع کیپسول بر آمد کر تے ہوئے ایک اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سانبہ میں پولیس نے معمول کی گشت کے دوران ایک راہگیر کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران اس کے قبضہ سے 550ممنوع کیپسول برآمد کئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کی پہچان بشیر احمد عرف عمران سکنہ اتر پردیش کے طورپر ہو ئی ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کےخلاف ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
پی سی سی جنرل سیکرٹری کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت
جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی نے ترال میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری سردار سریندر سنگھ چننی کی رہائش گاہ پر ہو ئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔یہاں جاری بیان میں پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مانگ کی کہ لیڈران کی سیکورٹی کی فراہمی یقینی بناکر ان کے تحفظ کاانتظام کیاجائے ۔اسی سلسلہ میں پردیش کانگریس کمیٹی کے مہاجرین سیل کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈ کواٹر شہیدی چوک جموں میں منعقد ہوئی جس میں اقلیتی طبقہ کے سنیئر لیڈر کی رہائش گاہ پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
گاندھی نگر کالج میں پوسٹر بنانے کا مقابلہ
جموں //AIDS کے عالمی دن کے سلسلہ میں گاندھی نگر کالج میں ریڈ رربن کلب نے پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا ۔ جموں وکشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ریڈ ربن کلب اس سلسلہ میں 24اکتوبر سے یکم دسمبر تک مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جارہاہے جن کا اصل مقصد ایڈز جیسی مہلک بیماری سے متعلق عوام بالخصوص نو جوانوں کو بیدار کرنا ہے ۔گاندھی نگر کالج میں منعقدہ اس پروگرام میں 41طالبات نے شرکت کی اور موضوع کے اعتبار سے پوسٹر بنائے ۔اس مقابلے میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔
چنینی میں ووٹوں کی گنتی پر تنازعہ
ادہم پور //ضلع ادہم پور کے چنینی علا قہ میں پنچایتی انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی اور نتائج پر اس وقت تنازعہ پید ا ہو گیا جب دونوں امید واروں کے ووٹ برابر ہو نے کے بعدمبینہ طور پر بھاجپا کی حمایت حاصل کئے ہوئے امید وارکوکامیاب قرار دے دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چنینی کی بشات پنچایت میں دو امید واروں نے ایک جیسے ووٹ حاصل کئے ۔ان دونوں امید واروں کے ووٹوں کی گنتی دو بار کرنے کے باوجود بھی نتیجہ ایک جیسا ہو نے کے بعد پولیس آفیسر کی مداخلت سے بھاجپا کی حمایت والے امید وار سریندر سنگھ کو کامیاب قرار دے دیا گیا ۔پولیس آفیسر نے مبینہ طورپر سریندر سنگھ کے حریف امید وار سجاد حسین کا ایک ووٹ کم کرنے کےلئے انتخابی عملے پر دباﺅ بنایا ۔ سجاد حسین نے کہا کہ وہ انصاف کےلئے عدالت کا رخ کرینگے ۔
برٹش انٹر نیشنل سکول نے پہلا یوم تاسیس منایا
جموں //سینک کالونی میں قایم برٹش انٹر نیشنل سکول نے اپنا پہلا یوم تاسیس منایا ۔ٹیچر بھون جموں میں ریاستی گورنر کے مشیر بی بی ویاس کی صدرات میں منعقدہ اس پروگرام میں آئی جی پی جموں ایس ڈی سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر طلباءکی جانب سے رنگا رنگ تمدنی و ثقافتی پر وگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اپنے خطاب میں بی بی ویاس نے بچوں اور سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور تمدنی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی سنگھ جموال نے سکول انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ طلباءکو وقت کی مناسبت سے معیاری تعلیم دیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے ۔انہوں نے طلباءکی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام کی بھی تعریف کی ۔اس دوران پروگرام میں ڈپٹی کمشنر جموں کے علاوہ سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
گور نر راج میں درجہ فہرست ذاتوں کو نظر انداز کر نے کا الزام
جموں //ریاست جموں وکشمیر میں گورنر راج کے دوران درجہ فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود کےلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا گیا ۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی اور اوبی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوتراہ نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ریاستی آئین کے مطابق درجہ فہرست ذاتوں کو ریزرویشن دی گئی ہے لیکن سابقہ حکومت کے دوران میں ان کی پوری آبادی کو یکسر نظرانداز کیا گیا تاہم اس سلسلہ کو گورنر راج میں بھی جاری رکھا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایس سی ،ایس ٹی اور اﺅ بی سی ریاست میں مجموعی آبادی کا 80فیصد ہیں جو کہ ہندو ،مسلم ،سکھ ودیگر طبقوں پر مشتمل ہیں ۔موصوف نے کہاکہ اس وقت گور نر راج کے دوران 40محکموں کو 4مشیروں میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی درجہ فہرست ذاتوں کی نمائندگی نہیں کر تا ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 22اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنروں میں سے کوئی بھی درجہ فہرست ذاتوں سے تعلق نہیں رکھتا جس سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ انتظامیہ فرقہ اور قوم کی بنیاد پر اعلی آفیسران کو تعینات کر تی ہے ۔کلسوترہ نے ریاستی گور نر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان ذاتوں سے کم از کم دو مشیروں کو تعینات کریں تاکہ ان کو درپیش مسائل کی جانب توجہ دی جا سکے ۔ اس موقعہ پر بنسی لعل چوہدری ،موہن لعل ،شوکت گوجر ،امیر الدین کسانہ ،گورو بھارتی ،ڈاکٹر رمضان حسین ،اجیت سنگھ کے علا وہ دیگران بھی موجود تھے ۔
محکموں کی طرف سے ٹھیکہ داروں کورقومات کی ادائیگی
سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جموں نے تفاصیل طلب کیں
جموں//سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جموں نے مختلف سرکاری محکموں کے ڈی ڈی اوز کی جانب سے انجام دیئے گئے کاموں کے سلسلے میں ٹھیکہ داروں کے حق میں رقومات کی ادائیگی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔متعلقہ محکمہ نے ریاست میں8 جولائی2017 سے جی ایس ٹی ایکٹ کے نفاذ سے یہ تفصیلات طلب کی ہیں۔ یہ کاروائی ٹھیکہ داروں کے اُس ڈاٹا کے دیکھنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جنہیں ماہانہ جی ایس ٹی آر۔ سی بی ریٹرن بھرنے تھے۔ڈاٹا کے مطابق کنٹریکٹروں کی طرف سے جی ایس ٹی رجیم کے تحت ریٹرن داخل کرنے کا مقصد مختلف محکموں کے کاموں کے عوض رقومات حاصل کرنے کے ساتھ وابستہ ہے اور یہ عمل ریاست میں جی ایس ٹی ایکٹ کی عمل آوری کے وقت سے انجام دینا ہے۔اس صورتحال کے مد نظر ریاست کو ٹھیکہ داروں کی طرف سے ٹیکسوں کی حصولیابی میں کافی مشکل آئی ہے اور اس کے نتیجے میں ریاستی خزانہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز( ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) جموں محمد شاہد سلیم نے صوبہ جموں کے تمام ڈپٹی کمشنروں ، تمام محکموں کے سربراہوں اور چیف انجنئیروں کو مکتوب ارسال کئے ہیں جس میں انہیں کنٹریکٹروں کی تفاصیل اور8 جولائی2017 سے رقومات کی ادائیگی کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے تا کہ اُن ٹھیکہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے جنہوں نے جی ایس ٹی آر۔ تھری بی ریٹرن ابھی داخل نہیں کئے ہیں جس کے نتیجہ میں ٹیکسز کی حصولیابی ممکن نہیں ہوسکی۔دریں اثنا جی ایس ٹی آر ۔سی بی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے جموں صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اس مہم میں تیزی لائی ہے۔خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم جن میں سٹیٹ ٹیکسز افسر عبدالرحمان، انسپکٹر محمد یوسف اور پرویز وانی شامل ہیں، ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) جموں کی نگرانی میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں کئی معائنے عمل میں لائے۔جن تجارتی مراکز کا دورہ کیا گیا اُن میں میسرزبالی سویٹ شاپ راجوری، میسرز نیشنل سٹیل ٹریڈنگ کمپنی راجوری، شری گنگا ٹائلز راجوری، میسرز انپورنا پرویژنل سٹور راجوری، میسرز فیسنی انڈسٹریز راجوری، میسرز ایس ایشا ہائیرڈ وئیر انڈسٹری راجوری، میسرز انٹرنیشنل گیٹ اینڈ گرل، میسرز جائے جی ٹریڈرس جواہر نگر راجوری، میسرز پیر پنجال سریا اینڈ سمینٹ سٹور راجوری، میسرز سیل ماربل پونچھ، میسرز ایشین بلڈرز پونچھ، میسرز ایشین ماربلز اینڈ ٹائلز پونچھ، میسرز رینہ سیمنٹ اینڈ سریا سٹور تھنہ منڈی، میسرز ہبلاز ای کامرس پرائیویٹ لمٹیڈ مینڈھر شامل ہیں۔تاجروں کو سات دن کے اندر اندر بقایا ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت دی گئی بصورت دیگر ان کے خلاف جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ67 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انسپکشنز کے دوران ٹیکسوں کے بچنے کے معاملے سامنے آئے اور 6.16 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔
کارکنوں کی لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت
جموں //دیگر سیاسی پارٹیوں کے متعدد کارکنوں نے لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔پارٹی کے ترجمان سنجے صراف نے ان کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ریاستی اکائی عوامی فلاح وبہبود اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کےلئے کام میں مصروف ہے ۔حالیہ دنوں میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوک جن شکتی پارٹی پہلے سے ہی اس کے حق میں تھی ۔سنجے صراف نے مزیدکہاکہ ان کی پارٹی نے 2002سے ہی ریاست جموں وکشمیر میں پنچایت سطح سے لے کر ضلعی اور ریاستی سطح پر پوری باڈی تشکیل دی ہوئی ہے تاکہ عوام کے سامنے لوک جن شکتی پارٹی ایک بہترین متبادل کے طور پر سامنے آسکے ۔موصوف نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی تمام اسمبلی حلقوں سے اپنے امید وار میدان میں اتارے گی ۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کےلئے کام کرئیں ۔
ڈاکٹر جتیندر نے چناب ویلی پاور پروجیکٹ
کے کام کاج کا جائیزہ لیا
جموں//مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے چناب ویلی پاور پروجیکٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کےلئے کارپوریشن کے آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کی ۔اس میٹنگ کے دوران پکل ڈول پاور پروجیکٹ کے علا وہ دیگر زیر تعمیر پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تعمیراتی کمپنیوں کے آفیسران نے ان کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر سے ریاست جموں وکشمیر کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مرکزی حکومت ریاستی عوام کی فلاح وبہبو د اور پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر وترقی کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے تعمیراتی کمپنیوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت اس سلسلہ میں ہر ممکن امداد فراہم کرے گی ۔یاد رہے پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ وزیر اعظم تعمیراتی پیکیج کے تحت تعمیر کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا ہے ۔اس میٹنگ میں گورنمنٹ آف انڈیا کے کمشنر سیکرٹری کے علا وہ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
۔IIMجموں میں 2روزہ کانکلیو اختتام پذیر
جموں//انڈین انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ جموں میں منعقدہ پہلا دو روزہ ایچ آر کانکلیو اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔اس کانکلیو کے اختتامی پروگرام میں ریاستی گورنر کے مشیر خورشید گنائی بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے انڈین انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ جموںو اس سے منسلک دیگر اداروں کے طلباءپر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی اور ذاتی کامیابی کےلئے محنت و لگن کےساتھ کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ طلباءکو چاہیئے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سماج میں اپنابہترین رول ادا کریں ۔اس دو روزہ کانکلیو کے دوران مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی جبکہ پروگرام کے دوسرے دن نجی سیکٹروں میں تعینات ملازمین کے کام اور ان کی اقتصادی حالت ، معیشت کو بہتر کرنے کےلئے مختلف طریقہ کار ،انسانی وسائل ،جدید ٹیکنالوجی وغیرہ پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ایچ آر میں رکاوٹیں اور جدت کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں 45بڑی تنظیموں کے ایچ آر ڈائریکٹر اور پیشہ ورانہ سربراہ شرکت کررہے تھے ۔اس دو روزہ اجلاس میں ایمیزون،مورتی سوزوکی ،جنڈل سٹیل اینڈ پاور ،KPMG ،ٹا ٹا سٹیل ،سیمسنگ، گودریج جیسی تنظیموں کے ماہرین کے علا وہ طلباءشرکت کر رہے تھے۔
سیدہ اطہرتبسم ناڈکرکاشعری مجموعہ ’مہندی لہوکی ‘کااجرائ
جموں//ممبئی سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ سیدہ اطہر تبّسم ناڈکرکے شعری مجموعہ ’مہندی لہوکی ‘کارسم اجرائ یہاں شعبہ ا±ردوجموں یونیورسٹی میں منعقدہ دوروزہ عالمی سیمینارکی افتتاح تقریب کے دوران کیاگیا۔اس دوران کتاب کی رونمائی وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرایم کے دھر،معروف شاعرونقادڈاکٹرتقی عابدی ،پروفیسرخواجہ اکرام ودیگرمعززشخصیات کی موجودگی میں کیاگیا۔اس موقعہ پرصدرشعبہ ا±ردوجموں یونیورسٹی وڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرشہاب عنایت ملک نے شرکائ کواطہرتبسم ناڑکرکومتعارف کرایااوران کی تخلیقی صلاحیتوں کوا±جاگرکیا۔ اس دوران بتایاگیاکہ کوکن، رائے گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاﺅں سے تعلق رکھنے والی سیدہ اطہرتبسم نانے ایک قلیل مدت میں صحافت کی دنیامیں اپنابلندمقام پایاہے۔انہوں نے کہاکہ کوکن کی سرزمین زبان وادب کے اعتبادسے انتہائی زرخیزہے جس نے بڑے ادیب اورا±ردوکے سپاہی دئےے ہیں۔اہلیانِ کوکن نے اردووہمیشہ زندہ رکھاہے۔کوکن کے نئے ابھرتے ستارے سامقام رکھنے والی سیدہ اطہرتبّسم ناڈکرنے سماجی خرافات پراپنے جذبات وتجربات کوبرملااظہارکرنے کیلئے قلم تھام لی او ر قلیل مدت میں انکاکارنامہ پورے ملک میں اپنالوہامنوانے لگا۔واضح رہے کہ محترمہ سیدہ اطہرتبّس±م ناڈکرکے سماجی، اصلاحی وادبی مضامین ملک بھرکے مو¿قرا±ردواخبارات میں شائع ہوتے ہیں جنہیں محبانِ ا±ردوبڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ محترمہ تبّس±م ناڈکرکے مضامین اورشاعری سماج کودرپیش تازہ ترین صورتحال پربہترین نمائندگی کرتے ہیں۔ملک میں صنفِ نازک کودرپیش چلینجوں کاسامناکرنے کے اہل بنانے والے ان کے کالم کاخواتین بڑی بے صبری سے انتظار کرتی ہیں اور منظرعام پرآنے پردلچسپی سے پڑھتی اورمستفیدہوتی ہیں۔چونکہ اخبارات میں ہرکسی تک ان کی شاعری پہنچ پانایاہرکسی کیلئے پڑھ پاناممکن نہیں،ایسے میں ان کے شعری کلام کا مجموعہ منظرعام پرلایاگیا۔اس سے پہلے بھی مضامین کامجموعہ اوردیگرکچھ تصنیفات منظرعام پرآچکی ہیں۔