جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں
ریاستی یوتھ کانگریس کاسرحدی کشیدگی پراظہارتشویش
جموں//جموں وکشمیرپردیش یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے جموں وکشمیرکی سرحدوں پرگولہ باری پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے جنگ سے تباہی کے سواکچھ بھی حاصل نہیں ہوسکتاہے اورمذاکرات کے ذریعے ہی امن کی بحالی ممکن ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیرپردیش یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری مدثرچوہدری نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے سرحدوں پرتنائوکے سبب حدمتارکہ پرجنگ کاسماں پیداہوگیاہے جس کی وجہ سے سرحدی اضلاع بالخصوص راجوری پونچھ کی عوام میں خوف پایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اورپاکستان کومسائل کاحل بات چیت اورافہام وتفہیم سے نکالناچاہیئے۔مدثرچوہدری نے انڈین ایئرفورس کے جوانوں کی طرف سے پڑوسی ملک کی حدودمیں گھس کرسرجیکل اسٹرائیک کرنے کیلئے ان کے جذبے کوسراہا۔انہوں نے بی جے پی کوہدف تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ جب سے بھاجپاکی سرپرستی میں مرکزمیں حکومت وجودمیں آئی ہے تب سے ہی بھاجپالیڈران عوام کومختلف بیان بازیوں سے بیوقوف بنارہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ بی جے پی لیڈران کی بیان بازیوں میں نہ آئیں ۔مدثرچوہدری نے وزیراعظم نریندرمودی سے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نعرہ کہ دوست بدلاجاسکتاہے ہمسایہ نہیں اوربات چیت سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں کودہراتے ہوئے انکے نقش وقدم پرچلنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی بات چیت کیلئے تیارہیں اس لیے وزیراعظم ہندکوآگے آکربات چیت کے عمل کوشروع کیاجائے۔انہوں نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ امن کوفروغ دینے کیلئے کام کریں ،سماج میں بھائی چارہ اورآپسی رواداری کوبحال رکھ کرشرپسندعناصراورامن دشمنوں کے منصوبوں کوناکام بنائیں۔
رفیوجیوں کاحکومت مخالف مظاہرہ
حکومت سے مستقل بازآبادکاری پیکیج کامطالبہ
جموں//پی اوجے کے ڈی پیز فرنٹ 1947،1965 اور1971 کے بینرتلے رفیوجیوں نے اپنی مانگوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران سراپااحتجاج رفیوجیوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اورالزام عائد کیاکہ رفیوجیوں کے مسائل کی طرف سے نہ توسابقہ حکومتوں نے کوئی توجہ دی ہے اورنہ ہی گورنرانتظامیہ سنجیدگی ظاہرکررہی ہے ۔اس دوران مظاہرین میرپور،بھمبر۔دیوا،بٹالہ،چھمب ،کوٹلی ،پلاندری،پونچھ اورمظفرآبادسے آکرریاست میں آبادہوئے رفیوجیوں کیلئے موثرمستقل بازآبادکاری پیکیج کامطالبہ کررہے تھے۔
نیشنل کانفرنس کاسکیموںکی ناقص عمل آوری پراظہارتشویش
اوبی سی طبقہ کی بہبودیقینی بنانے کیلئے اقدامات کامطالبہ
جموں//نیشنل کانفرنس نے اوبی سی طبقہ کیلئے سکیموں کی عمل آوری کامطالبہ کیاہے۔ نیشنل کانفرنس اوبی سی سیل کاایک اجلاس بٹھنڈی منعقدہواجس میں پارٹی کارکنان نے اوبی سی طبقہ کیلئے شروع کی گئی سکیموں کی ناقص عمل آوری پرتشویش کااظہارکیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری نیشنل کانفرنس شیخ بشیراحمدنے کہاکہ اوبی سی طبقہ کیلئے سکیموں کافائدہ مستحقین تک نہیں پہنچ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمرعبداللہ کی قیادت والی سابقہ نیشنل کانفرنس ۔کانگریس مخلوط حکومت کے دوران اوبی سی طبقہ کی بہبودکیلئے متعدداقدامات اٹھائے گئے تھے لیکن سابقہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت میں پسماندہ اوبی سی طبقہ کونظراندازکیاگیااوراس کی بہبودکی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے اوبی سی طبقہ کیلئے سکیموں کی معیادبندعمل آوری کی مانگ کی۔این سی ،اوبی سی سیل کے شریک چیئرمین عبدالغنی تیلی نے کہاکہ اوبی سی طبقہ کو اوبی سی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے سلسلے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے سابق مخلوط حکومت پراوبی سی طبقہ کے ساتھ امتیازبرتنے کاالزام عائد کیا۔انہوں نے ریاستی گورنراورمتعلقہ صلاحکارسے مطالبہ کیاکہ وہ اوبی سی طبقہ کے مسائل کاازالہ کریں اوراس طبقہ کی بہبودکی سکیموں کی عمل آوری کویقینی بنائیں۔اس دوران میٹنگ میں سبھاش مہرا، کمل کشورسونی،پرمین کمار، شاہد ، محمد پنکا، مہتاسونی، حسینہ بیگم، یاسین ملک، محمدمزمل ودیگران بھی موجودتھے۔
ایف اے کے ممبران ارون کمار مہتہ سے ملاقی
جموں //جموں اینڈ کشمیر فاینانس اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی کے ممبران نے پرنسپل سیکرٹری خزانہ ارون مہتہ کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پرنسپل سیکرٹری فائننس نے محکمے کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کیلئے متعلقین سے تعاون طلب کیا ۔
نیشنل کانفرنس کا وجے لوچن کے ساتھ اظہارتعزیت
جموں//نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے ایس سی سیل کے شریک چیئرمین وجے لوچن کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی ظاہرکی ہے۔نیشنل کانفرنس لیڈران نے آنجہانی کی روح کی شانتی کیلئے دعاکی۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق تعزیت کااظہارکرنے والے این سی لیڈران میں صوبائی صدردویندرسنگھ رانا، اجے سدھوترہ، رتن لال گپتا،سرجیت سنگھ سلاتھیہ، ٹھاکرکشمیراسنگھ،شیخ بشیراحمد، برج موہن شرما، ایس ترلوچن سنگھ وزیر، بی آرکنڈل، ڈاکٹر گگن بھگت،وجے بقایا، بملالتھرا، اعجازجان ،دپیندرکور، وجے لکشمی دتہ، ستونت کورڈوگرہ، انل دھر، دھرم ویرسنگھ جموال،جگل مہاجن، حاجی محمدحسین ،چوہدری ہارون،ایس گردیپ سنگھ ساسن، چندرموہن شرما،موہندرسنگھ،پردیپ بالی، دلشادملک، ریتاگپتا، عبدالغنی تیلی،ایس ایس بنٹی مدن منٹو، ایم کے رینہ، سوم راج تروچ، راجیش سنگھ راکاودیگران شامل ہیں۔
مڈل سکول باڑی کھڈسانبہ کو امدادی سامان عطا
جموں//دیہی علاقہ جات میں ڈھانچے کی فراہمی کے سلسلے میں فوج کی ٹائیگرڈویژن نے آپریشن سدبھاونہ کے تحت گورنمنٹ مڈل اسکول باڑی کھڈ،سانبہ کو ایک واٹرکولر، ایک واٹرٹینک ،25ڈیسک اور4 کمپیوٹر وغیرہ سامان عطاکیا۔سکول انتظامیہ کاکہناہے کہ فوج کی اس امدادسے طلباء کوبنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے آرہی پریشانیوں کاازالہ ہوگا۔سکول کے اساتذہ اورمقامی لوگوں نے ٹائیگرڈویژن کی سکول کیلئے امدادی سامان مہیاکرانے کیلئے اقدام کی ستائش کی ہے ۔اس دوران مقررین نے طلباکوزندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت،لگن اورتندہی سے تعلیم حاصل کرنے پرزوردیا۔