بٹوال طبقہ نے گورنر کی سراہنا کی
جموں//جے کے بٹوال طبقہ نے گورنر ستیہ پال ملک کے خطاب کی سراہنا کی ہے۔ ایک پریس بیان میں کیتھ برادری کے ممبران نے مڑھ باغ میں اوتما دیوی اور باوا سرگل کے مشترکہ استھان پر منعقدہ امن کیلئے ایک یگیہ کے دوران ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ خطاب کی سراہنا کی ،جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بہترین ریاست ہو سکتی ہے کیونکہ اسکا اپنا جنت اور اپنا آئین ہے ،اسکے علاوہ ریاست جموں و کشمیر میں عظیم آپسی روادری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہاں کے نوجوان طبقہ کے غصہ اور ناراضگی کو دور کریں گے تو حالات معمول کے مطابق ہو جائیں گے۔برادری کے ممبران کو مسرت تھی کہ گورنر یہ اقدام متعدد بہبودی سکیموں اور لوگوں کی سہولیت کے لئے دل بہلائی پروگرام منعقد کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔برادری کے سینئر ممبروں نے اس موقعہ پر نوجوانوں کو اپنے برے عادت ترک کرنے اور بھائی چارے، اتفاق ،امن اور رواداری کیلئے سماج کی بہبودی کیلئے کام کرنے پر زور دیا ۔اس سے قبل تمام شرکا نے اوتما دیوی اور باوا سرگل کی پوجا کی اور لنگر سے پر ساد میں بھی شرکت کی۔یگیہ میں کیپٹن پرس رام ، حوالدار دیس راج ، آر ایل کیتھ، سبھاش چندر، اومکار ناتھ ، بچن لعل ،مدن لعل ،رتن لعل ،اجے کمار، اشوک کمار ،پریتم چند ،کپور چند اور نیک رام نے بھی شرکت کی۔
حریت کے خلاف سخت رویہ اپنا یا جائے: شیو سینا
جموں // کشمیر میں حریت کی با لا دستی ختم ہوئی ہے اور حریت لیڈروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے کیا۔انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا حریت لیڈروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات و چیت کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت لیڈران بے نقاب ہو گئے ہیں اور آجکل کے دور میں کسی بھی کشمیری کا حریت کے لیڈروں پر اعتماد نہیں ہے۔ اور ریاست کے گورنر ان کو بے وجہ اہمیت دیکر کہتے ہیں کہ حریت لیڈران بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر فاروق نے بھی مرکزی لیڈروں سے بات و چیت شروع کرنے کو کہا ہے۔ساہنی نے کہا کہ ایسا کہہ کر یہ لوگ اپنے کھوکھلی با لا دستی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ساہنی نے این ڈی اے سرکار سے کشمیر میں امن بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حریت لیڈروں کے خلاف جاری موقف کو برقرار رکھنے کو کہا ہے۔سرجیت سنگھ چب ، یشپال کھجوریہ، راج سنگھ ، وکاش بخشی، میناکشی چھبر،راجو ساکتہ، منگو رام ، بلونت سنگھ ، سکندر سنگھ ، دلجیت سنگھ ، پنکج ساہنی، اکشت، پون سنگھ ، سنجیو سودن و دیگران بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
بنی بسوہلی سڑک حادثہ میں15افراد مضروب
حافظ قریشی
کٹھوعہ // بنی بسوہلی سڑک پر شیتل نگر کے جندرالی مقام پر سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ آج دوپہر 1 بجے کے درمیان میں پیش آیا جب شیتل نگر سے بسوہلی کی جانب جا رہی ایک تیز رفتار مہندر ہ پک اپ جندرالی کے مقام پر سڑک حادثے کی شکار ہو گئی جس کے نتیجے 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پی ایچ سی جندرالی لایا گیا ۔مگر بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ہسپتال میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جسکے بعد یہاں لوگوں کو ہی مریضوں کا علاج کرنا پڑا جسکے بعد جندرالی کے لوگوں کے درمیان محکمہ صحت کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے یہاں لوگوں نے بتایا کہ موجودہ تعینات ڈاکٹر اپنی کلینک پر مصروف تھے ۔
ایس ڈی ایم بنی نے سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی
حافظ قریشی
بنی // ایس ڈی ایم بنی جوگیندر سنگھ جسروٹیا نے آج ایک سائیکل ریلی کو بنی سے سرتھل، چھتر گلہ، بھدرو اہ کی جانب روانگی کیلئے ہری جھنڈی دکھائی۔ سائیکل ریلی کا مقصد بسوہلی بنی سرتھل سیاحت کو فروغ دینا ہے جس میں ریاست جموں و کشمیر کے علاوہ دہلی اور پنجاب سے کل 24 سائیکلسٹ شرکت کر رہے تھے یہ ریلی محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر ایس ڈی ایم بنی جوگیندر سنگھ جسروٹیا نے سیاحتی گنجائش کو اجاگر کرنے کیلئے سائیکلسٹ شرکاء کی سرہنا کی اور کہا کہ وہ یہاں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنائیں، ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقعہ پر ایس ڈی ایم بنی کے علاوہ ایس ایچ او بنی تھانہ ستیش کمار اور محکمہ سیاحت کے متعلقہ آفیسران موجودہ تھے۔