ریجنل اوٹ ریچ بیوروکی جانب سے خواتین کیلئے یوگا کیمپ کا اہتمام
جموں //ریجنل اوٹ ریچ بیوروکی جانب سے آنے والے عالمی یوگا دن ۔ 2019 منانے کے سلسلہ میں جامع بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے جموں اور لداخ ڈویژنوں کے اضلاع میںپری پبلسٹی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں رام مندر شاستری نگر ،جموں کے احاطہ میںایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر یوگا کا ایک خصوصی سیشن منعقد کیا گیا ۔،جس میں باڈی پوچرس اور آسن دکھائے گئے ۔پروگرام میں صحت کے فوائد کیلئے خصوصی آسن کا ڈیمانسٹریشن دیا گیا۔یوگا کرنے مکے بعد راحت محسوس کرنے والی بہت سی خواتین نے بھی اس موقعہ پر خطاب کا اور یوگا کے فوائد شمار کئے۔پروگرام کے اختتامی لیکچر پر بیورو کی سیکرٹری وجے سونی نے روز مرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے لوگوں کو یوگا کا عادی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ وہ طرز زندگی سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے اپنے سماج میں یوگا کا تجربہ بانٹنے پر زور دیا ،تاکہ دیگر لوگوں میں بھی یوگا کیا ہمیت اجا گر کی جا سکے۔پروگرام کے اختتام پر انعامات تقسیم اکری کیا ایک پُر وقر تقریب منعقد کی گئی ،جس میں یوگ شکھشکوں کی عزت افزائی کی گئی۔پروگرام کے انچارج رام لعل نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔ انہوں نے لوگوں سے آنیوالے بین الاقوامی یوگا سیشن میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر زور دیا ۔
بٹوال طبقہ کی گورنر سے مسائل حل کرنے کی گُذارش
جموں // جموں و کشمیر بٹوال طبقہ کے ممبروں کایہاں اکھنور کے موضع ترییائی میں جمعرات کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا۔، جس کی صدارت کیپٹن کمل داس کیتھ نے کی۔اجلاس میں طبقہ کے درپیش مسائل پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں ریاست کے گورنر سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈپٹی رجسٹرار جنرل ،انڈیا، نئی دہلی کو جے اینڈ کے بٹوالوں کے نسلیاتی سٹڈی رپورٹ لاگو کرنے کیلئے لکھیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طبقہ کے لیڈر پنڈت وجے شاستری نے کہا کہ بھارت سرکا رنے نسلیاتی رپورٹ کودیکھتے ہوئے یقین دہانی کی تھی کہ بٹوال طبقہ کے لوگوں کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مناسب اقدام کئے جائیں گے ،جو کہ افلاس کی زندگی بسر کر رہے ہیںلیکن 25سال گُذر جانے کے باوجود بھی ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی ٰ ٹھوس اقدام نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوں نے گورنر سے گُذارش کی ہے کہ گُذشتہ ایک دہائی کے دوران سیکرٹریٹ بھیجے گئے مراسلوں پر فوری اکروائی کی جا ئے،تاکہ طبقہ کے ساتھ انصاف ہو۔اجلاس میں کاکو رام ، مست رام ، رشپال چند، پرمانند، جمعیت راج، ونود کمار ،پروین کمار اور سنیل کمار و دیگران نے بھی شرکت کی۔
میلہ اگہر جتو۔2019 اختتام پذیر
نٹرنگ نے ڈی سی ریاسی کی عزت افزائی کی
جموں //میلہ اگہر جتو۔2019 کے اختتام پر نٹرنگ نے ضلع ترقیاتی کمشنر اند وکنول چب کو نٹرنگ کی بیش بہا ہیریئٹیج کو بحال کرنے کی پہل پرمعاونت کرنے کیلئے عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںڈی سی نے رواعتی آرٹس ،قدیم اقدار کو محفوظ رکھنے کی ضروت پر زور دیا۔نوجوانوں اور بچوں پر مرکوز ہوتے ہوئے انہوں نے نوجوان پیڑھی کو نہ صرف ہیریٹیج ،کلچراور زبان کو محفوظ رکھنے کیلئے آگے آنے کو کہا بلکہ ماحولیات، جنگلات اور آبی وسائل کو بھی محفوظ رکھنے پر زور دیا ۔انہوں نے ایسی پہل کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ،جس کا مقصد عام لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔اس سے قبل نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے کہا کہ اگر ایسے پروگرام جیسے کہ ماتا ویشنو دیوی اور باوا جتو کو مستقل فیچر بنایا جائے اور سرکار کی جانب سے اسکی پوری معاونت کی جائے ،تواس سے نہ صرف کلچر اور کیمونٹی زندگی کو بحال کیا جائے گا بلکہ یہ عالمی کلچرل منزل و مقصود بن جائے گا۔اس موقعہ پر انہوں نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا بھی شکریہ اد ا کیا، جنھوں نے ہمیں اس میں معاونت کی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کا بھی ہر قسم کا تعاون فراہم رکھنے پر انکا بھی شکریہ ادا کیا