بھارتیہ جنتا یو امورچہ کی جموں میں ممبر شپ مہم شروع
جموں //بھارتیہ یوا جنتا مورچہ نے ضلع صدر ہری اوم شرما کی قیادت میںجموں ضلع میں پارٹی کے صدر دفتر پر بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر وکاس چودھری ، ضلع صدر بی جے پی بلدیو سنگھ بلاوریہ، ضلع جنرل سیکرٹری سنیل شرما بی جے وائی ایم کے ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ انو گھئی، ریاستی میڈیا سیکرٹری گورو بلگوترہ کی موجودگی مہم کا افتتاح کیا،جہاں پر درجنوں کی تعداد میںنوجوانوں نے یو مورچہ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںوکاس چودھری نے کہا کہ ممبر شپ مہم کا مقصد پارٹی کومستحکم بنانا ہے اور اسے لوگوں کے ساتھ جوڑنا ہے،تاکہ سماج کے ہر ایک طبقہ کو پارٹی کے ساتھ لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں پارٹی نے ریاست میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں،اسلئے ان ووٹروں کو نچلی سطح پر جوڑنے کی ضرورت ہے،تاکہ مستقبل میں پارٹی ہر ایک حلقہ میں اپنی سبقت بنائے رکھے کیونکہ لوگ پہلے ہی بی جے پی کی طرف مائل ہوئے ہیں۔پارٹی کے ضلع صدر بلدیو سنگھ بلاوریہ نے کہا کہ پارٹی کا اکم کرنے کا جمہوری طریقہ ہے،جہاں پر کارکن اپنی اہلیت کے مطابق آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں 17لاکھ سے زائد لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دئے ،جو کہ کل ووٹوں کا 46فی صد ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبر شپ مہم کے دوران پارٹی کا تجہ ان علاقوں پر زیدہ مرکوز ہوگی جہاں پر پارٹی کی کم موجودگی ہے۔انہوں نے ہائی کمان کو یقین دلایا کہ بی جے وائی ایم ممبر شپ مہم کے دوران 10000 سے زائد ممبروں کا اندراج کرے گی اس موقعہ پر وکاس شرما ،نیان شرما ، جتیندر سنگھ سلاتھیہ نے ضلع و منڈل ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔
اودہمپور نے شجر کاری مہم کا آغاز کیاDLSA
اودہمپور//ضلع لیگل سروسز اتھارٹی اودہمپورنے مہاتما گاندھی کی150وٰں سالگرہ منانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میںنم مشن موڈ کے تحت شجر کاری مہم لانچ کی۔مہم کا اہتمام ضلع کورٹ کملیکس سے زیر قیادت چئیر مین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اودہمپور) ایم ایل منہاس او رزیر نگرانی سیکرٹری لیگل سروسز اتھارٹیاودہمپور سندیپ کور منعقد کی گئی۔اس موقعہ پر دیگر افسروں کے علاوہ منصف کمیا سنگھ بھی موجود تھے، مہم میں محکمہ جنگلات DLSA کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹریDLSA نے کہا کہ محفوظ اور صاف و شفاف ماحول انسان کی بقا کیلئے لازمی ہے۔انہون نے کہا کہ ماحول میں تابہی کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے ماحول کو صاف رکھنے میں درختوں کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ یہ درخت ہمیں آکسیجن دیتے ہیں،جس سے ہوا کا معیار بہتر ہوتا ہے۔پانی کو بچاتا ہے، زمین کو محفوظ رکھتے ہیں اور آلودگی کی سطح کو قابو کرکے انسان اور جنگلی جانوورں کو مدد کرتے ہیں۔شجر کاری مہم کا افتتاح ضلع کورٹ کمپلیکس میں سیکرٹریDLSA کی جانب سے منصف کمیا سنگھ کی موجودگی میں ایک پودا لگا کر کیا گیا ۔بعد ازاں ، وکلا ودیگران میں شجر کاری کیلئے پودے تقسیم کئے گئے ،فارسٹ دویژن کا فیلڈ عملہ بھی اس موقعہ پر موجود تھا
کویندر گپتا نے چامونڈا ماتا پوگل کیلئے چھڑی یاترا روانہ کی
ایسے متبرک مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت پر زور
جموں //سابقہ نائب وزیر اعلی کوئیندر گپتا نے جمعہ کے روز یہاں جموں سے رام سو پوگل کے لئے زیر قیادر رجیو چاڑک چامونڈا ماتا چھڑی یاترا کوجھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ چھڑی کے ہمراہ سینکڑوں یاتری بھی تھے ،جو کالی ماتا ،باہو کے نزدیک اکٹھا ہوئے اور ڈھول نگاڑوں پر ناچتے اور بھجن گاتے تھے۔چامونڈا ماتا چھڑی مبارک کو روانہ کرتے ہوئے کوئیندر گپتا نے یاتریوں کی محفوظ یاترا کی پرارتھنا کی اور ایسی یاتراوں کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سالانہ یاترائیں منعقد کرنے سے لوگوں میں روحانیت پیدا ہو جاتی ہے۔انہوں نے ریاست کی امن و خوشحالی کی بھی پرارتھنا کی۔انہوں نے فوج کا جموں ڈویژن میں معمول کے ھالات پیدا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ کشمیر بھی ملی ٹینسی سے پاک ہوجائے گا۔انہوں نے نوجوانوں سے ایسی تقریبات کا اہتمام کر نے کیلئے آگے آنے پر زور دیا ۔ انہوں نے ایسی یاترائوں کو منعقد کرنے کے لئے جموں کے لوگوں کو آگے آنے کو کہا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے ایسے مقامات کی نشاندہی کرنے کو کہا ،جہاں پر سالانی ہاترائیں منعقد کی جاتی ہیں ،انہوں نے ایسے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت پر زور دیا بہادر لعل، شاردا کماری ،انورادھا چاڑک، انکش کھجوریہ، وویک پٹیال، اندو بھوشن ، سنی سگوترہ ،سبھاش چندر و سماج کے متعدد معزز شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
اودہمپور میں کسانوں کیلئے یک روزہ تربیتی کیمپ
اودہمپور//فارمرس ٹریننگ سنٹر جموں کی جانب سے ضلع اودہمپور کے موضع سوندرانی میں کسانوں کے لئے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں علاقہ کے 50 کسانوں نے شرکت کی۔پروگرام کا اہتمام ناظم زراعت جموں پی ایس راٹھور کی ہدایت پر کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگز جمون نے کسانوں کو اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے اپنی آمدنی میں دوگنا کرنے کی صلاح دی ۔ اس موقعہ پر زرعی میکنزم اور بہتر نتائج کے لئے زمین کی رکھ رکھائو کی اہمیت پر تفصیلی جانکاری دی گئی۔شرکا میں موضوع کے ماہر وکاس پادھا بھی شامل تھے ،جنھوں نے واٹر شیڈ منیجمنٹ اور بارش کا پانی بچانے کیلئے توسیعی لیکچر دیا ۔مش روم ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ گوپال کرشن نے سال بھر مش روم کی پیداوار کے امکانات پر خطاب کیا۔ایپیکلچر ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ ونود گپتا نے اضافی آمدنی کیلئے شہد کی مھکیاں پالنے پر زور دیا ۔ ڈیمانسٹریٹر عصیمتا شرما ،اے ای اے انجنا مہاجن نے کسانوں کو آرگنک کھیتی اور سبزیوں کی کاشت کے سلسلہ میں لیکچر دیا ۔اس سے قبل اے ای او زون ٹکری نے متعدد مرکزی /ریاستی سکیموں کی مفصل جانکاری دی ، نامور کسانوں اور منتخبہ پنچایتی نمائندوں نے کسان طبقہ کو در پیش متعدد مدعے اُٹھائے جیسے کہ بور ویلوں ، سولر واٹر پمپوں پر سبسڈی ،کے سی سئیز ،فصل بیمہ، سوئل ہیلتھ کارڈزوغیرہ پیش کئے۔فام منیجمنٹ اسپیشلسٹدیپک کمار نے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا ۔
پروفیسر رحمن راہی کی اہلیہ کا انتقال
اِقرا فائونڈیشن کا ماتمی اجلاس
جموں//جموں کشمیر میں برصغیر کے معروف و نامور شاعر، نقاد،ادیب اور پدم بھوشن انعام یافتہ پروفیسر رحمان راہی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرْ ملال پر اِقرا فائونڈیشن نے بھروٹ،راجوری میں شہباز راجوروی کی صدارت میں ایک ماتمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرحومہ کے لئے دعاے مغفرت کی گی اور پروفیسر رحمان راہی کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور صبرِ جمیل کی دعاء کی گی۔ ماتمی اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے یک زبان کہا کہ ہم غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پروفیسر رحمان راہی اور لواحقین کے ساتھ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ۔ ماتمی اجلاس میں شمولیت کرنے والوں میں کوشر مرکز بھروٹ اور مجلسِ ادب بھروٹ کے اراکین کی شمولیت کے علاوہ فدا، عبداسلام بہار، شہباز راجوروی ، پروفیسر سلیم آیاز راتھر،سیکریٹری جنرل اِقرا فاونڈیشن پروفیسر جنید جازب اور شبیر راتھر قابلِ ذکر تھے۔