پونچھ میں 86مثبت ،1کی موت
پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں کورونا وائرس کے مزید 86کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شخص کی موت بھی واقعہ ہو گئی ہے ۔کووڈ کے نوڈل آفیسر زمرداحمد نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران مزید 86افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شخص کی موت بھی واقعہ ہو ئی ہے ۔آفیسر موصوف نے مزید بتایا کہ نئے سامنے آنے والے معاملات میں 72مقامی افراد شامل ہیںجن کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ مذکورہ معاملاے میں 14مسافر بھی شامل ہیں جبکہ ضلع میں اس وقت کووڈ کے کل 937مریض زیر علاج ہیں تاہم گزشتہ روز ضلع میں 33کووڈ مریض بازیاب بھی ہوئے ہیں ۔
کووڈ سمپلنگ ٹیم کیساتھ بدسلوکی
پولیس نے معاملہ درج کرلیا
راجوری //راجوری ضلع کے سب ڈویژن نوشہرہ میں ایک شخص کی جانب سے کووڈ سمپلنگ ٹیم کیساتھ کی گئی بدسلوکی کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ سبھاش چندر نامی ایک شخص کی جانب سے سب ڈویژن کے جھنگڑ علاقہ میں کووڈ کی جانچ کے سلسلہ میںنمونے حاصل کرنے والی ٹیم کیساتھ بدسلوکی کی گئی جسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے طبی شعبہ کی ایک ٹیم کو علاقہ میں کووڈ کی جانب کے سلسلہ میں بھیجا گیا تھا جس کے دوران ملزم نے ٹیم کے ملازمین کیساتھ بدسلوکی کی او ر کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کو بھی نقصان پہنچایا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد مذکورہ شخص کیخلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔
ڈی سی کا فیس بک کے ذریعہ نوجوانوں سے خطاب
راجوری // ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے فیس بک پر لائیو آتے ہوئے ضلع کے نواجوں سے خطاب کیا ۔نہرو یو ا کیندر کے فیس بک پیج پر آکر آفیسر موصوف نے مرکزی سکیموں اور نوجوانوں کے روز گار کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے جبکہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے کئی ایک سکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ فلاحی سکیموں کی عمل آوری نوجوانوں کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مذخورہ سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے اس سمت میں پیش رفت کریں ۔نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان تعمیر کرنے کے سلسلہ میں آفیسر موصوف نے کہاکہ انتظامیہ ہر ایک پنچایت میں کھیل کے میدان تعمیر کرئے گی تاہم نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل سکے ۔اس کے علاوہ آفیسر موصوف نے بے روز گاروں کیلئے شرکت کردہ قرضوں کی سکیموں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے راجوری ضلع کے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ فلاحی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔
کووڈ کرفیو پر انتظامیہ کا تعاون دینے کی تلقین
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی کے خطیب و امام اور نامور عالم دین حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ ایس او پیز کیساتھ ساتھ سینیٹائزر کااستعمال کریں جبکہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ عوام ماہرین صحت کے ذریعے تیار کردہ تمام رہنما خطوط پر بھی سختی سے عمل کریں تاکہ اس مہلوک وائرس سے جان بچائی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہنگامی صورتحال ہے اور پوری دنیا اس مہلوک وائرس کی لپیٹ میں ہے لہذا جو لوگ مساجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں انہیں ایس او پیز، ماسک، سینیٹائزر اور خاص طور پر معاشرتی فاصلہ کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیمار، کمزور یا بزرگ لوگ جو مساجد میں نہیں جاسکتے، انہیں گھر والوں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں ہی اجتماعی نماز پڑھنی چاہئے۔ مولانا نقشبندی نے کہا کہ ویکسین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس لیے لوگوں کو جلد سے جلد حفاظتی ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ انھوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کی روک تھام کے لئے کرفیو پر عمل کریں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انھوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اس مہلک وائرس سے پوری دنیا کی حفاظت فرمائے۔