مزید خبرں

عوام وفواہوں پر دھیان نہ دیں 

ویکسی نیشن کروا کر اپنے تعاون دیںـ:انتظامیہ 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی میں 18 سال سے 45 سال کی عمر کے تمام لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کی ایک ٹیم نے تھنہ منڈی کی شاہدرہ چوک میں ایک کیمپ لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑی کو روک کر اور پیدل چلنے والے 18 سے 45 سال تک کی عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین کی۔اس دورا ن مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین لگوائیں ۔وہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے محکمہ ہیلتھ کے کام کی سراہنا کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کروائیں تاکہ کووڈ کی مہاماری سے بچا جا سکے ۔محکمہ صحت ، پولیس اور سول انتظامیہ عوام کو ویکسین کیلئے آگے آنے کی ترغیب دینے میں مصروف عمل ہے۔ایسے میں حکومت اور انتظامیہ کے ذریعہ ٹیکہ کاری پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں قصبہ تھنہ منڈی اور مضافات میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم تیزی سے جاری ہے۔محکمہ صحت ، جموں و کشمیر پولیس اور تحصیل انتظامیہ نے لوگوں سے یہ گزارش کی ہے کہ جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگائی وہ ویکسین لگائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے تمام لوگ ویکسین کروائیں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ پولیس اور تحصیل انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بیماری آپ کی صحت پر اثر کرتی ہے تو اس کے لیے بچاؤ بھی ضروری ہے۔
 
 
 

ڈاکٹر ترنم ریاض کی وفات 

کوشر مرکز بہروٹ کا تعزیتی اجلاس 

راجوری //ضلع راجوری میں کوشر مرکز بہروٹ کے سرسید ہائر سکینڈری سکول میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف تنظیموں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ادبی شخصیت ڈاکٹر ترنم ریاض کی ہوئی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اراکین نے کہاکہ وہ ڈاکٹر ترنم ریاض ایک نامور ادیبہ،شاعرہ افسانہ اور تنقید نگار ہی نہیں بلکہ بہت سی کتابوں کی مصنف اور جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتی تھیں ۔غور طلب ہے کہ ڈاکٹر ترنم ریاض کشمیر یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر مرحوم ڈاکٹر ریاض پنجابی کی اہلیہ تھیں جبکہ ڈاکٹر ریاض پنجابی کی کچھ ہی عرصہ قبل وفات ہوئی ہے ۔اس تعزیتی اجلاس میں کوشر مرکز کیساتھ ساتھ سرسید ایجوکیشن مشن سوسائٹی ودیگر تنظیموں کے جن اراکین نے شرکت کی ان میں عبدل سلام بہار ، عبدل سلام میر، اینہ قلب ، قیوم نائیک ،بشیر احمد شال،فاروق نائیک ،مختار ثاقب ،ڈاکٹر  اکثیر میر،پروفیسر عبدل حق نعیمی ،پروفیسر سلیم راتھر،ظفر اقبال  نائیک ،روف ڈار،مدثر مسعود نائیک ،غلام نبی راتھر ودیگران شامل ہیں ۔اراکین نے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ۔