جموں کے کئی علاقوں میں بجلی متاثر رہے گی
جموں//آر۔اے پی ڈی آر پی کے تحت جاری کام کی وجہ سے 11کے وی بجلی جموں کے کئی علاقوں میں متاثر رہے گی ۔نانک نگر میں 15سے17مئی صبح 8بجے سے 12بجے تک ، چھنی ہمت میں 14،15اور17مئی کو صبح8بجے سے 12بجے تک، تریکوٹہ نگر میں 14مئی کوصبح 8بجے سے 12بجے تک، ببلیانہ میں 14,16اور 17مئی کوصبح8سے 12بجے تک، سینک کالونی میں 15،16اور17مئی کو صبح8بجے سے12بجے تک اور گاندھی نگر میں 14اور 16مئی کو صبح8بجے سے لیکر دوپہر12بجے تک بجلی متاثر رہے گی۔
ڈینٹل سرجنوںکا وفد وزیرسے ملاقی
جموں//سینئر ڈینٹل سرجنوں کے ایک وفد نے ریاست کے وزیر برائے بجلی سے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ، جن میں بجلی کے بل کمرشل شرحوں پر ادا کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے وفد نے وزیر کو بتایا کہ ڈینٹل کلینک شاپ اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت نہیں آتے ہیں اس لئے ان سے گھریلو شرح نرخوں پر بجلی کے بل وصول کئے جانے چاہیے۔ وزیر نے وفد کو اس معاملے پر ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا ۔
نوجوانوں کی این پی پی میں شمولیت کا دعویٰ
جموں//این پی پی کی پالسیوں اور پروگراموں پر اپنی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کئی نوجوانوں نے اپنی مخصوص پارٹیوں کو خیر باد کرتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی موجودگی میں پنتھرز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ہر طبقہ کے نوجوان شامل ہیں ، جنہوں نے اس موقعہ پر جموں کے عوام کے لئے حق و انصاف کی آواز بلند کرنے کا عزم کیا۔این پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سندیپ شرما، منیر احمد ، رضاحسین، مکیش شرما، شکور احمد ، اشونی شرما، صدام حسین، خالد حسین، دیپک کمار،شبیر احمد ، ایوب احمد، محمد فاروق، شوکت علی، وشال شرما، اجے کمار، رمن کمار، پون کمار اور دیگران شامل ہیں، جنہوں نے جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کی قدروں کو مستحکم بنانے اور فرقہ پرست قوتوں کو شکست فاش دینے کا عزم کیا ۔
نٹرنگ نے ’’ وشش آگیا‘‘ ڈرامہ پیش کیا
جموں//نٹرنگ کی جانب سے ہری شنکر پارسائی کا تحریر کردہ ہندی مزاحیہ ڈرامہ’’وشش آگیا‘‘سٹوڈیوتھیٹر میں پیش کیا گیا ۔ اس ڈرامہ کے ہدایت کار بلونت ٹھاکر تھے، نے اس موقع پر کہا کہ نٹرنگ 15مئی 2018کو اپنے قیام کے 35سال مکمل کررہا ہے اس سلسلے میں ابھینو تھیٹر جموں میں ایک چارروزہ فیسٹی ول کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ مزاحیہ ڈرامہ نوجوان نسل سے متعلق تھا۔