مولانا آزاد یونیورسٹی میں داخلے رو بہ اختتام
جموں//مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر داخلوں کا عمل اختتام پذیر ہے۔ شعبہ اردو میں دو سالہ ایم اے اور تین سالہ بی اے کورس دستیاب ہے۔ شعبے سے فارغ ہونے والے طلبہ کو ملٹی نیشنل کمپنیوں جیسے فیس بک وغیرہ میں ملازمت مل چکی ہے۔ ان کے علاوہ بعض فارغین سرکاری و خانگی ڈگری اور جونئر کالجس میں بحیثیت لکچرار برسرکار ہیں۔ نظم و نسق عامہ یعنی پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ایم اے کورس دستیاب ہے۔ یہ کورس حصول ملازمت کے علاوہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی کا ضامن تصور کیا جاتا ہے۔ سماجی خدمت کے سلسلے میں تربیت کے لیے ماسٹر آف سوشل ورک جس کی غیر سرکاری فلاحی تنظیموں میں کافی مانگ ہے اور دیگر سماجی علوم کے شعبوں جیسے سیاسیات، مطالعاتِ نسواں (ویمن اسٹڈیز) میں بی اے، ایم اے اور ڈپلوما کورسز دستیاب ہیں۔ مطالعاتِ ترجمہ اور فارسی کے ایم کورس میں داخلے کے لیے بھی آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے۔ ان کے علاوہ مدرسوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے رابطہ (برج) کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ خواہشمند طلبہ پوسٹ گریجویشن پروگرام (اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ معلومات کے لیے ای میل [email protected] پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔ موبائل نمبر 6301910770 یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 100677222 سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہاسٹل کی محدود سہولت دستیاب ہے۔ طلبہ کو حکومت ہند کے قواعد کے مطابق تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔
پی ایچ ای شکایتی سیل کا قیام
جموں// صوبے میں پانی سپلائی کی فراہمی کے حوالے سے عوا می شکایات کے ازالے کے لئے محکمہ صحت عامہ نے جموں کے اپنے ڈائریکشن آفس میں ایک شکایتی سیل قائم کی ہے ۔ چیف انجینئر پی ایچ ای کے مطابق پانی سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے لوگ ٹول فری نمبر 1800 180 7045 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ایگزیکٹیو انجینئر اشونی سیٹھ کو شکایتی سیل کے لئے نوڈل آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔ اُن سے فون نمبر 9419197207پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔
کونثر ناگ یاترا
ضلع انتظامیہ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی
زاہد ملک
ریاسی //ہفتہ بھر چلنے والی تواریخی کو نثر ناگ یاترا کو چھڑی مبارک کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ایس پی اور دیگر اہلکاروں اور معزز اشخاص کی موجودگی میں جمعہ کی صُبح کو رواعتی جوش و خروش کے ساتھ ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یاترا میں نہ صرف ریاسی کے یاتری تھے بلکہ ریاست کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے یاتری بھی شامل تھے،جو لگاتار بھجن گا کراپنے جوش و خروش کا اظہار کر رہے تھے۔ باوجود ناساز گار موسم کے یاتری صُبح سویرے سے ہی تواریخی کونثر ناگ یاترا کا حصہ بننے پر قطاروں میں لگے تھے۔چھڑی مبارک کے ہیڈ گورو نے کہا کہ چھڑی یاترا کا پہلا بئیچ مہور اور چسانہ بذریعہ بس پہنچیں گے اور دوسرے روز سنگلکوٹ کی جانب روانہ ہو جائیں گے ۔ جس کے بعد یاتری پیدل چل کر مالی کوٹ جائیں گے اور سرسوٹ، سائی ،نالا، باگشو،سارری، گوربن، کونثر گلی سے ہوتے ہوئے کونثر نا گ پہنچیں گے۔انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے ٹرانسپورٹ، رات کو ٹھہرنے، سیکورٹی ،وغیرہ کے معقول انتظامات کئے ہیں۔راستے میں ارناس، دھرماڑی، مہور و دیگر مقامات کے یاتری بھی کونثر ناگ یاتریوں کے بئیچ میں شامل ہو جائیں گے۔کونثر ناگ یاترا تواریخی چھڑی مبارک کے ہمراہ ما ضی میں بھی کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی ،جسکی وجہ سے ریاسی۔چسانہ روٹ کی مقبولیت میں کافی بڑھ گئی۔ ریاست کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی رواں سال کی کونثر ناگ یاترا کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔