امرناتھ یاتریوں کیلئے سہولیات پرعدم اطمینان کااظہار
۔ نے یاتریوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کیIHRO
جموں//انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کاایک اجلاس گاندھی نگرمیں شکتی اپل ضلع صدرجموں کی صدارت میں منعقدہواجس میں کہاگیاکہ لوگوں کواپنے فرائض اورزمہ داریوں کونبھانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔شکتی اپل نے میٹنگ کے دوران لوگوں کودرپیش مسائل کی بھی جانکاری حاصل کی۔علاوہ ازیں سماجی کارکن اورضلع صدرآئی ایچ آراو شکتی اپل نے کہاکہ امرناتھ یاتریوں کیلئے بہترسہولیات کاانتظام نہیں کیاگیاہے جس کیلئے بورڈذمہ دارہے ۔انہوں نے کہاکہ امرناتھ یاتراکادونوں خطوں کے لوگوں کوفائدہ پہنچتاہے۔انہوں نے کہاکہ امرناتھ یاتری ،ریونیو،پرائیویٹ اورگورنمنٹ سیکٹرکیلئے کافی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصرہمیشہ امرناتھ یاتریوں کونقصان پہنچانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔اپل نے یاتریوں کے ساتھ گذشتہ روزبھاگوتی نگربنیادی کیمپ میں ہوئی بدسلوکی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے یاتریوں نے سیکورٹی فورسزکی بدسلوکی کی شکایات کی ہیں اورکہاہے کہ تلاشی کے نام پرپاورکاغلط استعمال کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن امرناتھ یاتریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔انہوں نے ریاستی گورنراورچیئرمین شرائن بورڈاین این ووہرہ سے اپیل کی کہ کشمیری سیکورٹی فورسزکوہٹاکر مقامی پولیس فورس کوتعینات کیاجائے۔اس دوران میٹنگ میں ورون جموال ریاستی ترجمان اعلیٰ مانی گپتا،ضلع نائب صدر،سندیپ سنگھ رکوال، راہل بھگت ودیگران بھی موجودتھے۔
ہسپتال میں پلاسٹرتکنیکوں سے متعلق ورکشاپASCOMS
جموں//انڈین آرتھوپیڈیکس کی رورل اینڈسوشل آرتھوپیڈیکس ونگ نے جے اینڈکے آرتھوپیڈیکس ایسوسی ایشن اورڈیپارٹمنٹ آف آرتھوپیڈیکس اچاریہ شری چندرکالج آف میڈیکل سائنسز اینڈہوسپیٹل سدھرا جموں نے اے ایس سی اوایم ایس اینڈہاسپٹل (بترا)میں پلاسٹرٹیکنکس پرورکشاپ کااہتمام کیا۔اس دوران پلاسٹرکی جدیدٹکینکوں کے بارے میں خیالات کااظہارکیاگیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ پلاسٹرتکنیک کودوبارہ سے کارگربنانے کی ذمہ داری رورل اینڈسوشل آرتھوپیڈیکس ونگ نے اپنے ذمے لی ہے اوراس کیلئے ڈاکٹرراجیش گپتا(پروفیسر،ہیڈ،آرتھوپیڈیکس اے ایس سی اوایم ایس ہوسپٹیل کام کررہے ہیںاوراس سلسلے میں پورے ہندوستان میں 5-6ورکشاپوں کااہتمام کیاگیاہے۔اس دوران ورکشاپ میں 100 آرتھوپیڈیکس سرجنوں اورپوسٹ گریجویٹوں نے شرکت کی۔سیشن کاافتتاح جوائنٹ سیکریٹری اے ایس سی اوایم ایس ہاسپٹل ڈی کے بترا، ڈاکٹرپون ملہوترہ ڈائریکٹرپرنسپل اے ایس سی اوایم ایس ہاسپٹل، ڈاکٹرڈی کے تنیجہ، ڈاکٹرسمیرگپتا، ڈاکٹردیدارسنگھ ،ڈاکٹروی۔ایم سودن اورڈاکٹرراجیش گپتانے روایتی شمع روشن کرنے سے کیا۔سیشن میںفیکلٹی نے پلاسٹرنگ تکنیکوں سے متعلق سائنٹفک پرزنٹیشن پیش کی ۔
ڈائریکٹرنے این جی اوزکی کارکردگی کاجائزہ لیاJKSSWB
جموں//ایگزیکٹیوڈائریکٹر/سیکریٹری جموں وکشمیرسٹیٹ سوشل ویلفیئربورڈ ڈاکٹرخالدحسین ملک نے بورڈکے ساتھ منسلک نان گورنمنٹ آرگنائزیشنس (این جی اوز) کے نمائندوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقدکی۔اس دوران خالدحسین نے این جی اوزپرزوردیاکہ وہ سکیموں کی عمل آوری اورسماج کی بہبودکیلئے رضاکارانہ طورپرکام کریں ۔انہوں نے رضاکارتنظیموں پرزوردیاکہ وہ قواعدکی پیروی کریں اوراپنے ریکارڈ کوشاندارطریقے سے رکھیں تاکہ انسپکشن کے وقت انہیں کسی قسم کی دقت کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے این جی اوزپرزوردیاکہ وہ تنظیم کی کارکردگی کوبہتربنانے کیلئے اختراعی طریقوں کواپنائیں۔اس دوران این جی اوزکے نمائندوں نے ایگزیکٹیوڈائریکٹرکواپنی مشکلات کے بارے میں جانکاری دی جن کے ازالہ کی ڈائریکٹرنے یقین دہانی کرائی۔اس دوران ایگزیکٹیوڈائریکٹرنے این جی اوزکے نمائندوں سے مختلف سوالات پوچھے اورانہیں مرکزی سکیموں کی عمل آوری کیلئے جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی ۔
کرنٹ لگنے سے شہری لقمہ اجل
بنی// بنی کے گاؤں ڈوگن میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک شخص کو بجلی کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ گذشتہ شام قریب 5 بجے پیش آیا جب مذکورہ شخص اپنے گھر سے باہر مویشیوں کو چرانے گیاتھا۔ اسی دوران گھر کے باہر لگے پول کے ساتھ کرنٹ لگا جسکے نتیجے میں دو مویشیوں سمیت ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت روشن لال ولد جگدیش راج سکنہ پنالی کے طور پر ہوئی ہے ۔
ویمودھ رنگ منچ نے کشمیری ڈراماپیش کیا
جموں//فورٹ نائٹ تھیٹرسیریز’’ٹیریس تھیٹر‘‘ کے تحت ویمودھ رنگ منچ نے کشمیری ڈراما ’’کولی کھوتاکول شرد‘‘کھیلا جس میںپرانے ریت رواج اورانسانی اقدارکے زوال پذیرہونے پرتشویش کااظہارکیاگیاہے ۔اس میں والدین کونظراندازکرنے کی وجہ سے ڈپریشن اوردیگرمسائل کوبھی اُجاگرکیاگیاہے۔والدبچے کوپڑھاتاہے،اس کی شادی کراتاہے لیکن اس کے بعدوہ والدکونظراندازکرتاہے جس سے والدکوکافی دُکھ ہوتاہے۔اس ڈرامے کوکیپٹن مہاراج نے تحریرکیاہے جبکہ اس ڈرامے میںجتندرجوشی، ونے پنڈتا،پمی زتشی، ڈیسی بزازاورجے کے بالی جی ،کیپٹن مہاراج نے شانداررول اداکیا۔اس دوران ڈرامادیکھنے والے معززین میں ایم کے یوگی،صدراین سی مائنارٹی سیل،کلدیپ رینہ ،وریندرکوچھروجی ،وجے والی جی،اوپندرلدووغیرہ شامل تھے۔
اُردو یونیورسٹی: داخلوں کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، سری نگر میں میرٹ کی اساس پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 31؍ جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ میرٹ فہرست 4؍ اگست کو جاری کی جائے گی اور کونسلنگ 6؍ اگست کو منعقد ہوگی۔پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب یہ فیصلہ وادی میں ڈگری امتحانات کے پیش نظر یونیورسٹی کو موصول ہوئی نمائندگیوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس سے ایسے طلبہ بھی استفادہ کرسکتے ہیں جن کے نتائج ابھی جاری نہیں ہوئے۔ انہیں مشروط داخلہ دیا جائے گا۔ سری نگر کالج میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی مضامین میں ایم اے کے لیے یہ توسیع کی گئی ہے۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ معلومات کے لیے ای میل [email protected] پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔ موبائل نمبر 6301910770 یا 0194-2303149سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔