ڈوڈہ میں27نئے معاملات درج
اشتیا ق ملک
ڈوڈہ//ڈوڈہ میں سوموار کو کویڈ 19کے 27نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 62مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ جی ایم سی میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ،بھدرواہ،گندوہ،عسر وٹھاٹھری میں کویڈ جانچ کے دوران ستائس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور62مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 688و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5849پہنچ گئی ۔ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک 108افراد فوت ہوچکے ہیں اور 126826افراد میں ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
طاق جفت ختم
کشتواڑ میں ہفتہ میں پانچ دن دکانیں کھولنے کی اجازت
عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی طرف سے جو بندشیں عائد کی گئیں تھیں ان میں معمولی نرمی برتی گئی ہے اور اب ضلع میں ہفتہ میں پانچ روز تک سبھی دوکانیں کھلی رہیں گے جبکہ ہفتہ وار کورونا کرفیو جاری رہے گا یر۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کے گے حکمنامے زیر نمبر DMK/COVID-19/20-21/2022 کے تحت سبھی بازاروں و دوکانوں کو ہفتہ میں پانچ روز تک صبح اٹھ بجے سے پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔جبکہ ہفتہ وار کورونا کرفیو جمعہ شام اٹھ بجے سے سوموار صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کشتواڑ میں 100سے کم مثبت معاملات درج کئے گے تھے جبکہ اس وقت ضلع میں 150کے قریب مثبت معاملے ہیں جبکہ آئے روز انکی تعداد میں کمی درج کی جارہی ہے، جسے دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے لاک ڈائون میں نرمی برتنے کا فیصلہ لیا۔
کوویڈ 19ضابطوں کی خلاف ورزی
کشتواڑ میں 112 افراد پر جرمانہ عائد
عاصف بٹ
کشتواڑ //کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر دیویندر سنگھ نے دیگر پولیس افسران کے ساتھ کویڈ 19 کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 182 افراد کے خلاف چالان کئے ، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع بھر میں 86 گاڑیوں کے چالان کاٹے گے ہیں اور اس تعلق سے 2افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئے ہیں ۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے عام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی حفاظت اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس پر قابو پانے میں پولیس کی مدد کریں اور بغیر ماسک کے کہیں کا سفر نہ کریں۔
ڈگری کالج بانہال میں ’یوگا ‘تقریب کا انعقاد
جموں //گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال میں ایک آن لائن نیشنل یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر منوہر لال نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور یوگا کی افادیت کو اجاگر کیا۔اس ’یوگا ‘ تقریب میں کافی لوگوں کے علاوہ طلبہ وطلبات اور سابق پرنسپل اور لیکچروں نے شرکت کی جنہوں نے لوگوں میں یوگا کے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا اور یوگا کے مختلف جسمانی اور نفسیاتی صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ گھروں میں رہنے والی خواتین کو اس سے صحت کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی ۔
نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے دعویٰ سراب : اشوک کمار
جموں // سابق ایم ایل رام بن اشوک کمار نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر پرزور دیا کہ وہ اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے 10 + 2 لیکچررز اور کالج لیکچررز کی تمام خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کریں۔انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کی تعیناتی نہ ہونے کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کرنے کے بعد کشمیر اور جموں دونوں خطوں کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیاتھا لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ ہیں جنہیں موجودہ جموں وکشمیر کی حکومت نے جان بوجھ کر نظرانداز کیا ہے جو اعلی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ایک بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے روزگار اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں نوکریاں نہیں مل رہی ہے اور کئی ایک ایسے ہیں جو عمر کی حدیں بھی پار کر چکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔