سرینگر//حریت (ع)،مسلم لیگ اورسالویشن مومنٹ شوپیان اور سوپور میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا۔حریت(ع) نے شوپیاں اور سوپور میں تین عسکریت پسندوں شاہد احمد شیخ ، طارق احمد بٹ اور الطاف احمد کو خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی کی بنیاد پرکشمیری نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرکے عسکریت کی طرف دھکیل رہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ عظیم قربانیاں ہر گز بھی رائیگاں نہیں جائےں گی اور قیادت اور عوام کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ مشن کو پائے تکمیل تک پہنچائیں۔ مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے قوم کی سربلندی کے لئے عظےمت کاراستہ اختےار کےا۔ ترجمان کے مطابق لےگ کا اےک وفد محمد امےن ڈار کی قےادت مےں آونےرہ ےاری پورہ گےا اور محمد الطاف کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر معصوموںکے خون سے عبارت ہے۔بیان کے مطابق پر عدنان سلفی اورمدثر احمد نے آونیرہ اورباربگ میں نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ فاروق احمد اورجاوید احمد نے رفیع آباد میں شاہد احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔