عاصف بٹ
کشتواڑ//سب ڈویژن مڑواہ کو کشتواڑ و اننت ناگ سے جوڑنے والی واحد مرگن سڑک پر برف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے تاہم ابھی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مرگن سڑک پر برف ہٹانے کا عمل گزشتہ کئی روز سے جاری تھا جسے بدھ کی شام کو مکمل کرلیاگیا۔ ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر اشرف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ برف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیاگیا تاہم ابھی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوںنے کہا کہ آج موسم کی صورتحال دیکھنے کے بعد ایس او پی جاری کئے جائیں گے جن پر عمل کرنالازمی ہوگا جسکے بعد ہی سڑک پر آمدرفت کو بحال کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ سڑک پر متعدد مقامات پر پھسلن ہے، اسلئے احتیاطی تدابیر کے بعد ہی اجازت ہوگی۔