مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی برسی،پارٹی لیڈران کاخراج عقیدت

سرینگر//ننیشنل کانفرنس لیڈران نے پارٹی کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کویوم وصال پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم کے دور قیادت کو فکر مندانہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، ناصر اسلم وانی، محمد شفیع اوڑی، شریف الدین شارق ، چودھری محمد رمضان، میاں الطاف احمد،مبارک گل، محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، دیوندر سنگھ رانا، سجاد احمد کچلو، پیرزادہ احمد شاہ، خالد نجیب سہروردی، قمر علی آخون، عبدالغنی ملک ، آغا روح اللہ ،میر سیف اللہ، نذیر احمد خان گریزی ، قیصر جمشید لون، الطاف احمد کلو، عبدالمجید لارمی، شوکت حسین گنائی، میر سیف اللہ، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، عرفان احمد شاہ،آغا سید محمود، محمد سعید آخون، سکینہ ایتو، شمیمہ فردوس، علی محمد ڈار، جاوید احمد ڈار، کفیل الرحمن، پیر آفاق احمد، تنویر صادق، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، غلام محی الدین میر،  حنیفہ جان، محمد یوسف ٹینگ،ضلع صدور اور بلاک صدور کے علاوہ یوتھ اور خواتین ونگ کے عہدیداروں نے بھی مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اہل کشمیر کو جمہوری حقوق دلوائے۔