پونچھ//گائوں ڈھوکڑی میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک عوامی اجلاس زیر صدارت سابق ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ و صوبائی یوتھ صدر نیشنل کانفرنس جموں اعجاز احمد جان منعقد کیا گیاجس میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے تین سالہ اقتدار کو ناکام قرار د یا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے انتخاب سے قبل کئے تھے انکو پورا کرنے میں وہ ناکام ثابت ہوچکی ہے۔اعجاز احمد جان نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں اگر کسی جماعت کو حکومت کرنے کا حق ہے تو وہ صرف نیشنل کانفرنس ہے جو یہاں کے لوگوں کی ہمدرد جماعت ہے۔ جان کی قیادت میں کئی مقامیوں نے پی ڈی پی ، بی جے پی اور کانگریس کو خیر آباد کہہ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا جن لوگوں کے پارٹی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ان میں چوہدری خادم حسین، چوہدری محمد بشیر، چوہدری محمد فرید، چوہدری منظور بڈھانہ، چوہدری محمد رشید، چوہدری بشیر بڈھانہ، چوہدری محمد صدیق، چوہدری میر محمد،حمد رزاق ملک، لعل دین، چوہدری محمد دین چوہان اور مستری منیر حسین شیخ کے نام قابل زکر ہیں اس موقع پر ضلع صدر نیشنل کانفرنس باغ حسین، چوہدری محمد سلیم کھاری، عبدالرشید شامل ہیں۔