سرحدی گائوں دیگوار کی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع
حسین محتشم
پونچھ//ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں پونچھ ضلع میں خستہ سڑکوں کی مرمت اور ان پر تاکول بچھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے دیگوار تیڑواں سڑک جس پر تار کول بچھائے جانے کی عرصہ دراز سے مقامی عوام مطالبہ کر رہے تھے پر بھی تارکول بچھانے کاکام شروع کیا گیا ہے جس کے لئے مقامی لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وہیں پی ڈی پی کارکنا ن نے بھی اس سڑک کا جائزہ لینے کے لئے بلاک صدر پونچھ لالہ منظور احمد کی قیادت میں وہاں کا دورہ کیا۔ اس موقعہ پر سینئر لیڈر اقبال قریشی ،یوتھ ضلع صدر تنویر احمد ڈار ور دیگر پارٹی کارکنان نے بتایا کہ وہ ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ محمد تانترے کو دل کی عمیق گرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں جو عوام کے مسائیل کو سمجھتے ہوئے ان کو حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایم ایل اے تانترے کی ہدایت پر دیگوار کا دورہ کیا ہے تاکہ وہ دیکھیں کہ وہاں تار کول معیاری بچھایا جارہا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ تارکول معیاری اور اطمینان بخش طریقہ سے بچھایا جا رہا ہے۔
رہبرتعلیم اساتذہ فورم پونچھ کااجلاس
حسین محتشم
پونچھ//رہبرتعلیم اساتذہ فورم پونچھ نے کرشن چندر پارک میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کیجس کی صدارت ضلع صدر حمید نباض کر رہے تھے۔اس دوران مٹیٹنگ میں حال ہی میں ریاستی الیکشن میں چْنے گئے ریاستی و صوبائی عہدیداران جن میں ایم.ایم.پٹھان ریاستی تجزیہ نگار، خلیل خان ریاستی چیف کوآرڈی نیٹر، گلناز چوہان سٹیٹ ڈپٹی پریس سیکریٹری ،انیل دتہ سٹیٹ خزانہ سیکٹری،رزاق گلشن صوبہ کونسل سیکریٹری،افضل شیخ ریاستی الیکشن کمشن ممبر،نشاط تانترے صوبائی نائب صدر، مشتاق احمد،صوبائی ڈپٹی کوآرڈی نیٹر،شاید رضا کو مبارک باد پیش کی اور تنظیم کو مضبوط کرنے اور اساتذہ کے مسائل پر بھی غوروخوض کیا گیا ۔اس دوران زون ساتھراہ،بالاکوٹ,بفلیازکے مسائل چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کے سامنے رکھے گئے تھے جو اب تک حل نہ کیے گئے ہیں اور اب اگر دس دنوں کے اندر اندر مڈ ڈیے میل کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو یک بعد دیگرے فورم کوہی سخت قدم اْٹھانے کیلے مجبور ہو گی ۔علاوہ ازیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پونچھ کی ریگولرایزیشن مسئلہ ای وی سے آر ای ٹی، سر پلس آر ای ٹی اور عام آر ای ٹی کے مستقلی کے آرڈرس کے حوالے سے ضلع پونچھ ریاست بھر میں سب سے پیچھے ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کے محکمہ تعلیم کے پونچھ کے آفیسران یا تو جان بوجھ کر پیچھے کر رہے ہیں یا پھر نامعلوم کون سا معاملہ ہے جس کا مقررین نے کھل کر افیسرآن سے بولنے پر زور دیا ہے تاکہ انہیں بھی اس کا علم ہوسکے اور کہا کہ اگر دس دنوں کے اندر اندر مسائل حل نا کروائے گئے تو اس کے لئے فورم سخت رویہ اختیار کر سکتی ہے جس کے لئے ضلع کے محکمہ تعلیم کے افسران ذمہ دار ہونگے ۔میٹنگ میں زونل صدور شوکت چوہان جمیل خان افضل پسوال ،عارف خان اورنگ زیب شکور خان اور ساجد شیخ جاوید دھیدڑ راجا میر علی محمد عابد خان عمران اسلم شیخ' سمیر'شفیق چوہان ممتاز 'اسلم 'شکیل'سفیر'امت پوری'فیاض'شفیع وغیرہ بھی موجود تھے۔
تھنہ منڈی میں کشمیری ادبی کانفرنس منعقد
طار ق شال
تھنہ منڈی //کاشر مرکز ادب بھروٹ تھنہ منڈی اورساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے اشتراک سے کشمیری زبان وادب کے حوالے سے راجوری کے تھنہ منڈی میں کشمیری ادبی کانفرنس کاانعقادکیاگیا ۔اس دوران سیمینار کی صدارت ساہتیہ اکادمی کشمیری کنوینر پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی ۔اس دوران سمینار میں کوئی سندھی اور لٹریری فورم نام کے دو پروگرام منعقد ہوے ۔کوئی سندھی میں شہباز راجوروی نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ لٹریری فورم میں روبینہ میر ، شبیر راتھر ، رینکو کول ، بال کرشن اور فدا راجوروی نے اپنا کلام پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف شاعر عنایت گل نے انجام دیئے – ابتدا میں مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ تھنہ منڈی اور سر سید ہائیر سکینڈری سکول تھنہ منڈی کے بچوں نے کشمیری کلام کو دلکش آواز میں پیش کرکے سامعین کو محضوظ کیا – دیگر شعرا وادبا جنہوں نے اس مجلس میں حصہ لیاان میںسنیاسی پنڈت، شبیر بانہالی ۔ اور عنائت حسین۔ ڈاکٹر اشفاق۔ شہباز راجوروی۔ عبدالرشید فدا ،عبدالسلام بھار ۔، مختار وانی۔ خورشید احمد، ڈاکٹر شفقت الطاف ، شبیر حسین شبیر ، علی احسن ، اسیر کشتواڑی اور خورشید بسمل قابل ذکر تھے ۔ تھنہ منڈی میں آباد کشمیری آبادی کی ایک بڑی تعداد اس سمینار میں شامل تھی۔ آخر پر سبھی شعرا ادبا اور دانشورں نے اس خطے میں کشمیری مضمون کو یہاں کے سکولوں اور کالجوں میں متعارف کرانے پر زور دیا اور حکام کو اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ آنے والے تعلیمی سیشن میں کشمیری مضمون خطہ پیر پنجال کے ساتھ ساتھ جموں کے تمام کشمیری علاقوں میں پڑھایا جائے- واضح رہے کہ ساہتیہ اکیڈمی کی یہ ٹیم جمعہ کو گول سے براستہ مہو راجوری وارد ہوئی تھی جہاں سے یہ ٹیم مغل روڈ کے زریعے واپس سرینگر روانہ ہوگی ۔قابل ذکرہے کہ کانفرنس کاانعقادبشیر شال نے کیاتھا۔
سروتھہ درہال میں طبی کیمپ کااہتمام
جموں//پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں بلاک میڈیکل افسردرہال نے سروتھہ درہال میں طبی کیمپ کااہتمام کیاجس میں 236سے زائدافرادکامعائنہ کیا۔اس دوران طبی تشخیص کرنے والے افراد کی ٹیم میںڈاکٹربلال متو (ایم او)، ڈاکٹرمظفرملک ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر سادیہ، ڈاکٹراعجاز، ڈاکٹرگلناز، محمدریاض،محمدلیاقت، عرفانہ کوثر ایف پی ایم ایچ ڈبلیو، محمدسلیم اورمحمدخیل این اواورریکارڈ کیپر،آشاورکرس اوردیگران شامل تھے۔اس دوران مریضوں کومفت صلاح مشورے اوراداویات کے علاوہ مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔اس دوران لوگوں کوصحت سے متعلق محکمہ صحت کی سکیموں کی جانکاری بھی دی گئی اوران میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔سابق سرپنچ محمدبدان اورمحمدشہبازنے محکمہ صحت اورضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرشاہداقبال چوہدری اور چیف میڈیکل افسرراجوری ڈاکٹرسریش کی لوگوں کوبہترسہولیات مہیاکرانے کی کاوشوں کوسراہا۔
مویشی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں
راجوری اورپونچھ پولیس نے13مویشی آزادکرائے
راجوری//ضلع پولیس نے 7مویشیوں کوسمگلروں سے آزادکرانے کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک ناکہ لگاکرمویشی سمگلروں جن کی شناخت محمدسیدولدمحمدافضل ساکن درہال، بابوحسین ولد کاکاساکن درہال، محمدبشارت ولد محمدبشیرساکن پلمہ راجوری اورمحمدشبیرولد محمدشریف ساکن لاہ کی ٹاٹاموبائل گاڑی زیرنمبر ی JK11B 8043 and JK11B 9450 ، کی تلاشی لی جس میں 7 مویشیوں کوبرآمدکرانہیں آزادکرایا۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آرنمبر144/2017 اور145/2017 زیردفعہ 188 آرپی سی اور3 آرپی سی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ضلع پولیس نے مویشی سمگلنگ مخالف مہم کے تحت 5 مویشیوں کوآزادکرانے کادعویٰ کیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرنکوٹ اصغرملک کی قیادت میں سرنکوٹ میں ایک ناکہ لگایاگیااوردوران تلاشی گاڑی زیرنمبری JK02X 3802سے 6مویشیوں کوبرآمدکیا۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیورریاض احمدولد ثناء اللہ شیخ ساکن ساتھرہ منڈی کوگرفتاراورگاڑی کوضبط کرلیا۔اس سلسلے میں پولیس نے پولیس تھانہ سرنکوٹ میںایف آئی آر نمبر 256/17، زیردفعہ 188 آرپی سی ،3پی سی ایکٹ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
راجوری پولیس نے گمشدگی کے دومعاملات سلجھائے
راجوری//پولیس نے کنڈی اورسندربنی تھانوں میں درج گمشدگی کے دومعاملوں کوسلجھانے کادعویٰ کیاہے۔ایک سینئرپولیس افسرنے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ایک لڑکی مسمی آشاٹھاکر دخترپریم سنگھ ساکن کنتھول ، گذشتہ 25 اکتوبر2017سے کوٹرنکہ سے لاپتہ تھی کی گمشدگی رپورٹ کرائی گئی تھی جس کوپولیس نے تلاش کرلیاہے ،قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعدلڑکی کواس کے پریواروالوں کے حوالے کردیاہے۔اسی طرح پروین شرما جوکہ دونومبرسے لاپتہ تھااوراس کی گمشدگی کی رپورٹ سندربنی تھانہ میں درج کی گئی تھی کوجموں سے بازیاب کیا۔اسے بھی لوازمات کی تکمیل کے بعدافرادخانہ کے حوالے کیاگیاہے۔
سرحدی علاقہ بالاکوٹ میں طبی کیمپ
مینڈھر//محکمہ صحت کی جانب سے مینڈھرسب ڈویژن کے بسونی بالاکوٹ میں طبی کیمپ کااہتمام کیاجس میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھرکے ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کی طبی تشخیص کی۔اس دوران کیمپ بی ایم اومینڈھرڈاکٹرپرویزاحمدخان کی نگرانی میں منعقدکیاگیاتھا۔محکمہ صحت کے مطابق کیمپ کامقصدسرحدی علاقوں کے لوگوں کوان کی دہلیزپرطبی خدمات کی فراہمی تھااوراس طرح کے مزیدکیمپ دیگرسرحدی علاقوں مثلاً ساگرہ، بلنوئی، گھانی،دبراج ،دیری ڈبسی ،منکوٹ، بہروٹی اوردراٹی میں بھی منعقدکئے جائیں گے۔
ٹرانسفرپالیسی لاگوکی جائے:رہبرتعلیم ٹیچر س فورم
پونچھ//رہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے حکومت سے مستقل کئے گئے رہبرتعلیم ٹیچروں کیلئے بنائی گئی ٹرانسفرپالیسی کی عمل آوری کامطالبہ کیاہے۔یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران بولتے ہوئے ریاستی اپیکس کمیٹی کے رکن نریش شرمانے کہاکہ حکومت کورہبرتعلیم ٹیچروں سے متعلق بنائی گئی ٹرانسفرپالیسی کوبلاتاخیرلاگوکرناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی ہائی کورٹ نے حکومت کواس سلسلے میں ہدایات دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ٹالمٹول پالیسی کی وجہ سے رہبرتعلیم خواتین ٹیچروں کوسب سے زیادہ پریشانیاں جھیلنی پڑرہی ہیں۔فورم کے ضلع صدرراجوری منظورخان اورسابق ضلع صدراندرجیت سنگھ نے کہاکہ رہبرتعلیم ٹیچروں کے ساتھ ناانصافی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔اس دوران پریس کانفرنس میں سنجے کھجوریہ ،غفوراحمد،سرجیت سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔
پریس کلب راجوری کاافتتاح آج
ضلع ترقیاتی کمشنرنے معائنہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا
راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری نے افتتاح سے ایک روزقبل پریس کلب راجوری کامعائنہ کیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرکے ہمراہ ڈی ڈی سی ریاسی پراسناراماسوامی ، ضلع الیکشن افسرشری کانت سوسے ودیگرضلع افسران بھی تھے۔قابل ذکرہے کہ چارماہ کی ریکارڈمت میں تیار پریس کلب راجوری جوایک پریس کانفرنس ہال،میٹنگ روم ،کامن روم ،جمنیزیم، آئی ٹی سیل ،لائبریری اورآئوٹ ڈور سپورتس ودیگرسہولیات سے لیس ہے ۔پریس کلب کو دیگرآڈیو۔ویژول سہولیات بھی دستیاب کرائی جائیں گی ،پانی اوربجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آئوٹ سورسنگ کی بنیادپرماڈل پینٹری بھی قائم کی جائے گی۔اس ادارے کے قائم ہونے سے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاسے وابستہ ممبران کی بہبود،ترقیاتی کاموں پرتنقیدی نگاہ،عوام کی شراکت ، اطلاعات، تعلیم،مواصلات،بیداری کوعام کرنے کے ساتھ ضلع کی ترقی کیلئے سماجی تنظیموں کے تاثرات اورسماج کوذمہ داریوں سے متعلق جانکاری دینے میں مددملے گی۔پریس کلب راجوری پرنٹ والیکٹرانک میڈیاسے وابستہ صحافیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرکی جانب سے پریس کلب کوریکارڈمدت میں مکمل کرکے میڈیااورعوام کے نام وقف کرنے کیلئے ان کاشکریہ اداکیاہے۔