مینڈھرقصبہ میں شراب کی فروختگی پرانتظامیہ خاموش
جا وید اقبال
مینڈھر// عرصہ دارز سے مینڈھر قصبہ میں شراب کی دکا نو ں کو انتظامیہ نے بند کیا ہو اہے لیکن مینڈھر قصبہ کے اندر ہز ارو ں کی شراب چوری چھپے فر وخت کی جا رہی ہے لیکن انتظامیہ خا مو ش تما شائی کا رول ادا کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق مینڈھر قصبہ میں گز شتہ دو برس سے شراب کی دکا نو ں کو لو گو ں کے احتجاج کے بعد بند کر دیا گیا تھا لیکن شراب کی دکا نیں بند ہو جانے کے بعد شراب چوری چوری کھلے عام فر وخت کی جا رہی ہے لیکن ان پر پو لیس کی جانب سے کوئی بھی کا روائی نہیں کی جا رہی ہے۔ محمد بشیر، فاروق خان، مظفر علی، واجد علی وغیرہ کا کہنا ہے کہ کئی درجن دکا ندار شراب فروخت کر رہے ہیں اور کئی درجن دکاندار مینڈھر کے اندر شراب کا دھندہ چلا رہے ہیں ۔ اور پچاس روپے کی شراب 150روپے لو گو ں کو فروخت کی جا رہی ہے۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کا روائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ فو ری طور پر شراب کے چوری چوری دھند ے کو بندکیا جائے ۔ ورنہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پو لیس کی جہا ں جہا ں پر چوکیا ں لگی ہوئی ہیں وہا ں پر گا ڑیو ں کو چیک کیا جائے ۔ تا کہ شراب کا دھندہ بند ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ لوگ شراب پی کردن بھر با زار میں جھو متے رہتے ہیں ۔ اگر ان ہی لو گو ں کو پکڑ کر پو چھا جائے تو سب کچھ سامنے آسکتا ہے ۔
ڈگری کالج پونچھ کے نئے پرنسپل نے چارج سنبھالا
حسین محتشم
پونچھ// پروفیسر سید مسرف حسین شاہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل کا چارج سوموار کو سنبھالا۔ اس دوران کالج کے عملہ نے موصوف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ واضح رہے کہ مسرف حسین شاہ عرصہ دراز سے ڈگری کالج پونچھ میں کیمسٹری مضمون پڑھا رہے ہیں۔ موصوف کے ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر پونچھ کی متعدد تنظیموں اور سیاسی کارکنان نے انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موصوف نے جس طرح پہلے کالج کے طلبہ کو ہر طرح کا تعاون دیا ہے وہ بحیثیت پرنسپل بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یقینا مسرف حسین شاہ کالج کو مزید ترقی دینے میں سنگ میل ثابت ہونگے۔
سرنکوٹ میں پہاڑی طبقہ کی دستخطی مہم کاآغاز
بختیار حسین
سرنکوٹ// سابق وائس چیر مین سینئر لیڈر نیشنل کانفرنس سید مشتاق بخاری کی ایماپرپہاڑی نوجوانوں کی جانب سے سرنکوٹ میں دسخطی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس دوران یوتھ لیڈر شادی خان اور ٹھکیدار عبدالحمید نے بتایا کہ یہ ستخطی مہم پہاڑی قوم کو بڑی سازش سے بچانے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی قوم کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوتی رہی ہے ۔ریاستی سرکار طبقہ کی بہبودکیلئے کوئی کام نہیں کررہی ہے ۔انہوں نے کہا جب تک پہاڑیوں کو ان کا حق نہیں ملتا وہ مہم جاری رکھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا پہاڑی قوم کوایس ٹی سٹٹس دیا جائے۔ سکندر نورانی نے بتایا کہ اب پہاڑیوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں اور ان ارادوں کو مرکزی حکومت اور ریاستی سرکار پست کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پہاڑی کا درجہ نہیں دیا گیا تو آنے والے وقت میں وہ سڑکوں پر اتریں گے اور تمام قومی اداروں کو بند کیا جائے گا اور پھر جو بھی ہوگا اسکی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت اور ریاستی سرکار پر عائد ہوگی۔ اس دستخطی مہم میں طاہر مرزا، شیراز ملک ،مختار زرگر ،سکندر نورانی، خواجہ نیاز احمد، احمد رضا، عاسیر منہاس،عمران خان ، صدیق احمد، طارق مغل، صدام شاہ، عبد الطیف ، عبدالمجید ملک و دیگران شامل تھے۔
اے آرٹی اوکادورہ کھیتاں
مناسب کرایہ طے کرکے معاملہ سلجھایا
بختیار حسین
سرنکوٹ// درابہ کے گاؤں کھیتاں کی عوام ڈرائیورں کی من مانیوں کااے آرٹی او نے علاقہ کادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق درابہ کے گائوں کھیتان کے لوگ اضافی کرایہ وصولی سے پریشانیاں جھیل رہی تھی کیونکہ ڈرائیوران سے کرایہ بہت زیادہ وصول رہے تھے۔اس دوران یوتھ لیڈر شیراز ملک کی جانب سے اے آر ٹی او سے شکایت کیے جانے پر تو انہوں نے درابہ کھیتاں کا دورہ کر کے لوگوں اورڈرائیوروں سے بات چیت کی ۔آر ٹی او پونچھ عبدالراحیم نے فریقین سے تبادلہ خیال کر کے سفر کا جوجائز کرایہ بنتا ہے وہ طے کیا ۔انہوں نے ہدایت دی کہ جو ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میاں بشیر لاروی کی ہمشیرہ کے انتقال پر
نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا اظہار تعزیت
پونچھ//نیشنل سوشل ڈیولپمنٹ آر گنائزیشن کے چیرمین سید عظیم علی شاہ کی قیادت میں ایک تعزیتی اجلاس پونچھ میں منعقدکیاگیا۔جس میںمیاں بشیر لاروی کی ہمشیرہ جوکہ گورسائی منڈھر میں رہتی تھی کے انتقال پر نہایت رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نیک سیرت ، باکردار ، نماز گذار اور غریب پرو رخاتون تھی۔ انہوںنے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے جو نقصان ہوا ہے اسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ موت چونکہ سچ ہے اس لئے اس سے کسی کو انکار نہیں ہونا چاہئے انھوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے۔انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار کنبہ کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقعہ پر بار ایسوسیشن کے صدر تاج حسین شاہ، ایڈوکیٹ یونس چوہان، ایڈوکیٹ راجہ عباس خان، ایڈوکیٹ اخلاق چوہان ، جہانگیر احمد خان، ڈاکٹر بشارت حسین ،پروفیسر عبدالقیوم خان، پروفیسر محمد اکرم چوہدری، پروفیسر غلام عباس اورمنظور احمدموجود تھے۔
منجاکوٹ ۔حیات پورہ سڑک پر تار کول کا کام شروع
راجوری//منجاکوٹ سے حیات پورہ سڑک پر تار کول کا کام شروع کرنے پر لوگوں میں خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔اگرچہ اس سڑک کی لمبائی تقریباًدس کلو میٹر ہے لیکن تارکول کا کام صرف ا یک کلومیٹر تک ہی ہواہے۔حیات پورہ سڑک کی تعمیر کا کام بہت سالوں پہلے ہوا تھالیکن محکمہ کی طرف سے کچھ سال پہلے لگ بھگ چار کلو میٹر تک ہی تارکول بچھائی گئی تھی۔لیکن وہ بھی آہستہ آہستہ اکھڑ رہی ہے۔لیکن ان دنوں میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے صرف ا یک کلو میٹر تک ہی تار کول بچھانے کا فیصلہ لیا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ محکمہ کو بچوں کے مستقبل اور بیمار لوگوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پوری سڑک پر تارکول بچھانی چاہیے۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کشمنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے مانگ کی کہ وہ محکمہ کو حیات پورہ کی پوری سڑک پر تارکول بچھانے کا حکم صادر فرمائیں۔
اے سی ڈی پونچھ کے ساتھ اظہار تعزیت
طارق شال/ تھنہ منڈی کی متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے اے سی ڈی پونچھ مختار احمد شیخ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پونچھ مختار احمد شیخ کے والد عبدالمجید شیخ کی حادثاتی موت پر تھنہ منڈی میں راجوری ڈولپمنٹ فورم۔ مغل روڈ جائنٹ ایکشن کمیٹی۔ کائشر مرکز ادب بھروٹ۔ بیو پار منڈل اراکین تھنہ منڈی کے علاوہ سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ھوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ مختار احمد شیخ اسسٹنٹ کمشنر ڈولپمنٹ پونچھ کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
نوجوان خودروزگارسکیموں سے فائدہ اُٹھائیں:وبودھ
تھوڈی میں’برادر س ریڈی میڈ‘شوروم کاافتتاح
راجوری//رکن قانون سازکونسل وبی جے پی لیڈروبودھ گپتانے نوجوانوں سے کہاہے کہ وہ خودروزگارسکیموں سے فائدہ اُٹھانے کیلئے آگے آئیں۔ موصوف نے ان خیالات کااظہارلوئرجواہرنگرراجوری علاقہ کے تھوڑی میں ایک ریڈی میڈشوروم ’برادرس ریڈی میڈ‘ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔وبودھ گپتانے کہاکہ حکومت کی جانب سے بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جن میں سکل انڈیاکی ’مدرا‘سکیم اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ خودروزگارکے یونٹ قائم کریں۔ انہوں نے برادرس ریڈی میڈکے مالکان کومبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پردنیش شرما،اتم پرکاش گپتا، راجہ رتن ،امریش گپتا اوررمیش سنگھ بھی موجودتھے۔
ضلع ہسپتال راجوری میںخون عطیہ کیمپ منعقد
راجوری//فوج کی جانب سے ضلع ہسپتال راجوری میں منعقدہ خون عطیہ کیمپ میں 56یونٹ خون کاعطیہ جمع کیاگیا۔کیمپ کاانعقاد 48 آرآرنے ضلع ہسپتال کے بلڈبنک میں کیاتھاجس کاافتتاح چیف میڈیکل افسرراجوری ڈاکٹر سریش گپتاننے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹر محمودبجاڑ کی موجودگی میں کیا۔اس دوران میڈیاپرسنز،معززشہریوں اورمحکمہ صحت کے اہلکاران نے کیمپ میں حصہ لے کر56یونٹ خون کاعطیہ دیا۔فوج کے سینئرافسران اورمحکمہ صحت کے افسران نے خون کاعطیہ دینے والوں میں اسنادبھی تقسیم کیے۔سی ایم او ڈاکٹر سریش گپتا،خون کاعطیہ دینے والے پہلے شخص تھے۔انہوں نے فوج کاکیمپ منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے راجوری کے لوگوں سے خون کاعطیہ دینے کیلئے آگے آنے پرزوردیا۔