مختصر خبریں

عالمی ادارے محبوسین کی رہائی کیلئے اقدامات کریں:مسلم لیگ

سرینگر//مسلم لےگ نے اقبال نثار، فےضان طالب، نجم الثاقب اور عادل زرگر ساکن شہرِ خاص کی ضمانتیں رد کرنے اور طارق احمد گنائی کو سےنٹرل جےل سے ضمانت ملنے کے بعد سی آئی کے ہمہامہ مےں مقےد رکھنے کو نا انصافی سے تعبےرکیا۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ مذکورہ نوجوانوں کو پولیس افسر اےوب پنڈت کے قتل کے بعد بے بنےاد کےسوں مےں پھنساےا گےا ہے جس کی وجہ سے وہ پابند سلاسل ہےں جہاں ان کا تعلےمی کےرئےر تباہ و برباد ہورہا ہے۔بیان کے مطابق طارق احمد گنائی کو ضمانت ملنے کے باوجود جےل کے احاطے مےں ہی گرفتار کرنا سےاسی انتقام گےری کی مثال ہے۔ترجمان نے رےڈ کراس، ےونےسف، ہےومن رائٹس واچ اور دوسری انسانی حقوق کی عالمی تنظےموں سے اپےل کی کہ وہ جےلوں مےں ان نوجوانوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرےں ۔
 

 سٹیٹ رائٹرس کا پانچ روزہ کیمپ اختتام پذیر 

سرینگر//اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچراینڈ لینگویجز کی طرف سے یوسمرگ چرار شریف میں آل سٹیٹ رائٹرس کیمپ اختتام پذیر ہوا۔اس موقعہ پر وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے فرائض انجام دئیے۔25مصنفوں اور شعراءنے کیمپ میں حصہ لیا۔ اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ کلچرل اکیڈیمی کو ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کرنے چاہئیں تاکہ ریاست کے مصنفوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ ہانجورہ نے کلچرل اکیڈیمی کو یقین دلایا کہ حکومت ایسی سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لئے تمام تر امداد فراہم کرے گی۔سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی ڈاکٹر عزیز حاجنی نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔معروف شاعر فاروق نازکی ، پروفیسر فاروق فیاض ،پرکاش پریمی ،چنچل لعل ڈوگرہ ، پروفیسر محمد رمضان ودیگر مصنف اس موقعہ پر موجود تھے۔
 

شاہِ ہمدان کشمیریوں کا محسن:مولانا اخضر

سرینگر//حضرت امیر کبیر میر سیدعلی ہمدانیؒ کے عرس مبارک پر انجمن علماءاحناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے انہیں زبردست احترام و عقیدت کرتے ہوئے کشمیریوں کا محسن قرار دیا ۔ مولانا اخضر نے کہا ہے کہ حضرت شاہ ہمدان ؒنے کشمیر کے چپے چپے میں کلمہ حق کے ساتھ ساتھ یہاں کی سرزمین کشمیر کو مالا مال کیا۔
 

 رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کاوزیر تعلیم اور کمشنر سیکریٹری کا شکریہ 

سرینگر// جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے وزیر تعلیم سیدالطاف بخاری اور کمشنر سیکریٹری فاروق احمد شاہ کی طرف سے اساتذہ کو ہ±نر مند بنانے کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق سرینگر میں فورم کی ریاستی ایگزیکٹیو باڈی کی ایک میٹنگ کے دوران فورم چیئرمین فاروق احمد تانترے کی قیادت میں فورم کا ایک وفد کمشنر سیکریٹری فاروق احمد شاہ سے ملاقی ہوا ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر سیکریٹری نے انہیں یقین دلایا کہ گریجویٹ اور اس سے زیادہ تعلیم یافتہ اساتذہ کو بی ایڈ اور بارویں جماعت پاس اساتذہ کو ڈی ایڈ کورس کرایا جائے گا۔ا±نہوں نے کہا کہ اگر اساتذہ کو ہ±نرمند بنانا ہے تو فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے ریاست میں موجود یو جی سی کی منظور شدہ یونیورسٹیوں سے بی ایڈ اور بارہویں جماعت پاس اساتذہ کو ریاست میں موجود متعلقہ ادارواں سے کورسز کروائیں ۔انہوں نے وزیرتعلیم سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کر کے اساتذہ کو یہ سہولات فراہم کریں۔
 

بھاجپاپولیس افسر کی ہلاکت پر رنجیدہ

سرینگر//بی جے پی نے اننت ناگ میں پولیس افسر کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سٹیٹ میڈیا سیکریٹری الطاف ٹھاکر اور ضلع نائب صدر سرینگر اشوک بھٹ نے بیان میںکہا ہے کہ اے ایس آئی کی ہلاکت ایک بہت بڑا ظلم ہے ۔پارٹی لیڈران نے سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں‘ ۔
 
 

تہاڑ جیل میں قیدیوں کی حالت تشویشناک:فرنٹ(آر)

سرینگر//لبریشن فرنٹ ( آر )نے کہا ہے کہ تہاڑ جیل محبوسین کے لئے کسی انٹرو گیشن سینٹرسے کم نہیں ۔موصولہ بیان میں تنظیم کے ترجمان نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں مقید کشمیریوںکی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور موسم گرما کے ان سخت ایام میں بجلی اور پنکھے جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ترجمان نے چیئرمین فاروق احمد ڈار کی ناساز صحت پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ان کی حالت روز بروز گرتی جارہی ہے ۔
 

حاجن ہلاکت افسوسناک:فریڈم لیگ

سرینگر// پیپلز فریڈم لیگ نے حاجن بانڈی پورہ میں مظفر احمد پرے نامی نوجوان کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو تحریک پسندی اور حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں جاں بحق کیا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو قتل کرنے کا اصل مقصد یہاں کے عوام کی تحریک مزاحمت کو کمزور کرنا ہے،جو ناممکن ہے۔ ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلئے سنجیدہکوششوں کا آغاز کرنے کی اپیل کی ۔
 

لبریشن فرنٹ کا ٹنگمرگ کے دو جوانوں کو خراج عقیدت

سرینگر// لبریشن فرنٹ کے آرگنائزر سراج الدین میر کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کو قاضی پورہ ٹنگمرگ جاکر مشتاق احمد ملک عرف بابر اورمحمد سلیم کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ ضلع صدر عبدالرشید مغلو،مولوی ریاض اورشیخ عبدالقیوم پارٹی آرگنائزر کے ہمراہ تھے۔وفد نے دونوں جوانوںکے گھروں میں تعزیتی مجالس میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
 

طلاق ثلاثہ مذہبی معاملہ،مداخلت ناقابل قبول:انجمن علمائ

سرینگر//انجمن علماءو ائمہ مساجد جنوبی کشمیر نے کہا ہے کہ طلاق ثلاثہ مذہبی معاملہ ہے اورکوئی بھی مداخلت ناقابل قبول ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق انجمن کے سرپرست حافظ عبدالرحمان اشرفی نے کہا کہ اسلامی قوانین انسانیت کی فلاح و بقاءاور تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں۔ مولانا نے کہا کہ اسلام کا نظامِ نکاح و طلاق فطرت کے عین مطابق اور نہایت سادہ ہے جس میں انسانیت کی کامیابی پوشیدہ ہے۔
 

 کشمیری پنڈتوں کے ورثے کی حفاظت ہوگی :پریا سیٹھی

جموں //تعلیم ، تکنیکی تعلیم ، تمدن ، سیاحت کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کے تمدنی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام امداد فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔وزیر کشمیری پنڈتوں کی ایک مقامی تنظیم کے یوم تاسیس پر ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔پنڈتوں کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر مرحلہ وار طریقے پر غور کیا جائے گا۔
 
 

مظفر بیگ نے شمالی کشمیرمیں8 ایمبولنس گاڑیاںوقف کیں 

سرینگر//پارلیمنٹ ممبر مظفر حسین بیگ نے منگل کو شمالی کشمیر کے کپوارہ اور بانڈی پور ہ اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے 8 ایمبولنس گاڑیاں وقف کیں۔ممبر پارلیمنٹ میر فیاض احمد ، ممبران قانون سازیہ جاوید حسن بیگ ، عبدالرشید ڈار ، محمد عباس وانی ، راجا منظور ، یاسر ریشی ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ناصر احمد نقاش، ڈی ڈی سی بانڈی پورہ سجاد حسین اور دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پربیگ نے کہا کہ اس سال طبی شعبہ کو مضبوط بنانے پر زور دیا جائے گا، جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جس کی بدولت ہی ریاست کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔
 

تحریک حریت کارکن  امتیاز حیدرپیشِ عدالت 

سرینگر//تحریک حریت کے کارکن 15روز بعد عدالتی احکامات کے تحت رہا کردیا ۔ادھر رکن تحریک حریت امتیاز حیدر کل ایک پرانے کیس کے سلسلے میں پیش عدالت ہوئے ،کیس کی اگلی سماعت2نومبر کو ہوگی ۔معلوم ہوا ہے کہ تحریک حریت کے کارکن عمر عادل کو 14اگست کو اپنی سرینگر کی رہائش سے حراست میں لیا گیا اور اُنہیں نوگام پولیس تھانہ میںمقید رکھا بعد میں21اگست کو اُنہیں سینٹر ل جیل سری نگر منتقل کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق عادل کو منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر انتطامیہ نے رہا کردیا ۔ادھر رکن تحریک حریت امتیاز حید پیر کو ایک قدیم کیس کے سلسلے میں پیش عدالت ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ بڈگام پولیس میں ایف آئی آر زیر نمبر407/2010زیر دفعات147،148،149،336،307،120اور302کے سلسلے میں سیشن کورٹ بڈگام کی عدالت میںسماعت ہوئی ۔سماعت کے بعد مذکورہ عدالت نے اس کیس کی اگلی سماعت2نومبر کو رکھی ۔
 

سلکوٹ کپوارہ میں تلاشی آپریشن 

اشرف چراغ 
 
کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے دور2کلو میٹر کولہ پورہ سلکوٹ میں فوج نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر کے آ بادی کے ایک وسیع حصے کو محاصرے میں لیا ۔ فوج کی41آر آر اور سپیشل آ پریشن گروپ (ایس او جی)کپوارہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر سلکوٹ کپوارہ کے کولہ پورہ علاقہ کو بعد دوپہر گھیرے میں لیا اور وہا ں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ فوج نے لوگو ں کے شناختی کارڑ بھی جانچ لئے جبکہ علاقہ کے ایک وسیع حصے کی ناکہ بندی کر کے فوج کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ۔