جموں// سیریکلچرایمپلائزایسوسی ایشن کے بینرتلے محکمہ سیری کلچرکے درجہ چہارم مستقل ملازمین نے مطالبات کے حق میں آٹھویں دن بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران کثیرتعدادمیں محکمہ سیریکلچر کے درجہ چہارم لازمین پریس کلب کے باہرجمع ہوئے اورانہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ سراپااحتجاج ملازمین کی مانگوں جن میںڈائریکٹرسیریکلچرکوہٹانے ،بیرون ضلع درجہ چہارم ملازمین کوٹرانسفارمرنہ کرنے، لیبرکاکام نہ لینے، ڈی پی سی منعقدکرنے ، تمام درجہ چہارم ملازمین کوٹیکنکل گریڈدینے، ملازمین کوہراساں نہ کرنے وغیرہ شامل ہیں۔اس دوران مظاہرین کی قیادت بشیراحمدملک کررہے تھے جبکہ ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لیڈران بھی ان کی حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداران سے اپیل کی ہماری جائز مانگیں پوری کی جائیں۔