منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے لوگوں میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔اس دوران محکمہ کی آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے چھوٹے بچوں و دیگر افراد میں ماسک تقسیم کئے ۔اس دوران سی ڈی پی او منجا کوٹ نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ وہ سماجی دوری کو برقرار رکھیں جبکہ کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی کیساتھ عمل کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مہلوک وائرس سے بچایا جاسکے ۔