پونچھ//محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں کے صارفین میں دو ماہ کا مفت راشن تقسیم کئے جانے کاسلسلہ جاری ہے۔اس دوران محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رنجیت سنگھ چب کے ہمراہ تحصیل سپلائی آفیسر من موہن سوری نے مختلف راشن گھاٹوں کا دورہ کر کے جائزہ لیا اور ڈیلروں کو اہم ہدایات دی ۔انہوں نے کوڈ 19کے خطرات کے پیش نظر سماجی دوری کو اختیار کرنے،ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی محکمہ کے عملہ اور صارفین کو ہدایت دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رنجیت سنگھ چب نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکارکی جانب سے تمام راشن کارڈ ہولڈرس کو کو ڈ 19کے لاک ڈون کے دوران 2ماہ کا مفت راشن فراہم کرنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پونچھ میں محکمہ کے تمام راشن گھاٹوں سے مفت راشن تقسیم کیاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے محکمہ کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو عید سے قبل راشن فراہم ہو۔انہوں نے صارفی سے اپیل کی کہ وہ راشن گھاٹوں پر زیادہ بھیڑ نہ لگائیں جب بھی وہاں آئیں تو کم
از کم دو فٹ کی دوری پر کھڑے رہ کر اپنی باری کا انتظار کریں۔انھوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے تمام لوگوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔