محبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی زونل کمیٹیوں کا اجلاس منعقد

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کل بٹہ مالواور حضرتبل اسمبلی حلقوںکے زونل کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ضلعی صدور ، زونل صدور اور متعلقہ حلقہ انچارج شامل تھے اور انہوں نے پارٹی صدر کو پارٹی کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زون کمیٹی ممبران نے محبوبہ مفتی کے پر عزم اور استقامت سے دبائو کا مقابلہ کرنے کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا ’ ہم اپنے لوگوںکے پاس جاتے ہیں کیوں کہ آپ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا‘ ۔پارٹی صدر کو نچلی سطح پر جاری سرگرمیوں اور تنظیمی ڈھانچے سے آگاہ کرتے ہوئے ممبران نے تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز اور نظریات پیش کیں۔سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے آسیہ نقاش کی قیادت میں حضرت بل سے آئے وفد میںزونل صدر عبدل حمید ، سینئر ممبران محمد صدیق ، محمد یوسف اور دیگر شامل تھے جبکہ زون بٹہ مالو کے وفد کی سربراہی ریاستی سکریٹری اور انچارج ضلع صدر سرینگرعبدالحمیدکوشین ، زونل صدربشیر احمد ، سینئر رہنماعبدالقیوم بٹ اور دیگر کر رہے تھے۔