عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جموں کشمیر بینک نے اپنے متوفی کھاتہ داروںجن کے بینک کھاتے راجوری زون کی شاخوں میں تھے، کے پسماندگان کو فوری راحت فراہم کرتے ہوئے ان کے میٹ لون اور لائف سرکھشابیمہ دعوئوں کو نمٹایا۔گزشتہ کئی ماہ کے دوران متوفی کھاتہ داروں کے پسماندگان کو3کروڑ60لاکھ روپے کی دعوئوں کی ادائیگی کی گئی۔بینک کے زونل سربراہ راجوری ستیش کمار نے اس سلسلے میں ایک علامتی چیک مبلغ3.60کروڑ ریجنل منیجر(کریڈٹ لائف ۔پی این بی میٹ لائف) کوسپردکی تاکہ متوفیوں کو پسماندگان کو ادائیگی کی جائے۔