کپوارہ//ماور اور لنگیٹ ہندوارہ کے مضافاتی علاقوں میں رواں ہفتے میں دوسری مرتبہ ژالہ باری نے دھان کی فصل اور میوہ جات کوتباہ کردیا۔ہرل ،مونہ بل ،شاہ نگری ،نوگام اور اس کے مضافاتی علاقوں کے کسانو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اتوار کی شام قریب 7بجے موسم نے چانک کروٹ لی اوربارشو ں کا سلسلہ شروع ہو ا ۔مقامی کسانو ں کا کہنا ہے اس دوران ان علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہا ںتباہی مچ گئی ۔ ایک درجن علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری نے دھان کی فصل اور میوہ با غات کو اس قدر نقصان پہنچایا کہ ہر طرف تباہی ہی نظر آ رہی تھی ۔مقامی لوگو ں کے مطابق زور دار ژالہ باری کے نتیجے میں کسانو ں کی سال بھر کی کمائی پانی پھیر دیا اور وہ خون کے آنسو بہا نے پر مجبور ہوئے ۔متاثرین کسانو ں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ ذراعت کی ایک ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصان کا تخمینہ لگا جائے ۔ادھر لنگیٹ کے آ دورہ ،قلم آ باد اور دیگر علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی پر مشتمل دھان کی فصل کو بلاسٹ بیماری نے اپنی زد میں لاکر نقصان سے دوچار کر دیا جس کے بعد کسانو ں نے اب گھاس کاٹنا شروع کر دیا ۔کسانو ں نے الزام لگایا کہ انہوں نے رواں برس محکمہ زراعت سے دھان کے بیج حاصل کئے تھے جو غیر معیاری تھی اور دھان کی فصل جب پکنے کے قریب پہنچ گئی تو بلاسٹ بیماری نے اس فصل کو تباہ کر دیا ۔لوگو ں نے بتا یا کہ جب اس بیماری کے سلسلے میں محکمہ کو آ گاہ کیا گیا تو انہو ں نے پلو ہی جھاڑا۔