ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی

منڈی//جموں و کشمیر میں کوڈ19 کے معاملات میں دن بدن اضافے کے تناظر میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی ہے ۔اس دوران  پُر ہجوم جگہوں پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔ تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف کی قیادت میں بی ڈی او منڈی سید مظہر جعفری ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی اور میڈیکل آفسر ڈاکٹر قیوم چوہدری نے منڈی بازار کا دورہ کر کے کوڈ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا اس دوران آفسران نے بازار میں ماسک نہ پہنے والے افراد پر دو ہزار سے زاید نقد جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس موقہ پر محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولینس کے ذریعہ اعلان کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر بھی زور دیا۔اس دوران تحصیلدار شہزاد لطیف خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ اس دوسری لہر کو ختم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چائے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔