بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر منگل کو 5گھنٹے تک ٹریفک بھی آمد و رفت معطل رہی۔ٹریفک معطل رہنے کی وجہ سے درجنوں مقامات پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جو کئی کئی کلو میٹر تک تھی۔منگل کی صبح قریب سوا 10بجے ماروگ کے مقام پر بھاری پسی گر آئی جس کے بعد گاڑیوں کی آواجاہی روک دی گئی۔اسکے بعد بیکن اور فور لین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی کی مشینری اور مزدور پسی ہٹانے پر لگ گئے اور سہ پہر 3بجے یک ٹریفک بحال نہیں ہوسکا۔ لیکن تب تک شاہراہ کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔3بجے کے بعد گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اسکے علاوہ شاہراہ پر مزید کئی مقامات پر مرمت کی جارہی ہے جس کی وجہ وقفے وقفے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پڑتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سینکڑوں گاڑیاں پتنی ٹاپ ، بانہال اور جواہر ٹنل کے قریب درماندہ ہو کر رہ گئی تھیںاور گاڑیوں کو قاضی گنڈ سے آگے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔لیکن شاہراہ صاف ہونے کے بعد ہی درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔