مالدیپ//چنئی سپرکنگزکے بلے بازی کوچ مائیکل ہسی پیر کوہندوستان سے اور 38 ا?سٹریلیائی کھلاڑی، کوچ اورمیڈیا پیر کو مالدیپ سے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔کئی کووڈ 19 ٹیسٹ میں پازیٹیو رہنے کے بعد ہسی مالدیپ میں دیگرا?سٹریلیائی کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں جڑپائے تھے۔ لیکن جمعرات کی شب ان کی جانچ رپورٹ منفی ا?گئی۔ انہیں اب ایک کمرشیل پرواز سے دوحہ کے راستے ا?سٹریلیا لوٹنے کے لئے منظوری مل گئی ہے۔پیٹ کمنس، ڈیوڈوارنر، اسٹیواسمتھ اورمائیکل اسلیٹر سمیت بڑاا?سٹریلیائی قافلہ مالدیپ سے براہ راسٹ سڈنی میں ہوٹل میں کوارنٹائن میں پہنچے گا۔ بی سی سی ا?ئی کی چارٹر پرواز ا?سٹریلیا کی ہوائی حدودمیں داخل ہونے کے بعد ایک بارپرتھ میں رکے گی۔کرکٹ ا?سٹریلیا، ا?سٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن اورریاست نیز وفاقی حکومتوں کے درمیان بات چیت کے بعد کرکٹروں، کوچوں اورمیڈیا کی واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔