جموں//شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے بدھ کے روز وارڈ نمبر 33 کے راجپورہ علاقہ ،شو نگر و دیگر ملحقہ علاقوں میں نو تعمیر شدہ گلیوں نالیوں اور متعدد مقامات پر آر سی سی سلیب ڈالنے کے کام اک افتتاح کیا ۔ وارڈ نمبر 33 کے راجپورہ شو نگر علاقہ میں انہوں نے ماڈرن ویو پوائنٹ کے تعمیری کام کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے جے ایم سی کی انجینئرنگ ونگ سے یہ کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وارڈ نمبر 29 کے کونسلر سریندر چودھری ،نائب صدر بی جے پی مہلا مورچہ کملا گپتا ، وارڈ صدر بلونت سنگھ باوا شرما ، شمشیر سنگھ ، سریندر گپتا، اتل بخشی، جے ایم سی کی انجینئرنگ ونگ کے افسرو اہلکار اور بی جے پی کے دیگرکارکنان بھی اس موقعہ پرمئیر کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں ،مئیر نے جے ایم سی ،سوشل فارسٹری و دیگر انجمنوں کی جانب سے منعقدہ شجرکاری مہم کے تحت سینک کالونی اور شاستری نگر علاقہ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ کونسلراں جے دیپ شرما ، گورمیت کور رندھاوا، نریندر سنگھ کے علاوہ سیکرٹری جے ایم سی سونینا شرما و جے ایم سی کے دیگر اہلکار بھی شجر کاری مہم کے دوران موجود تھے۔ مئیر نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو صاف و شفاف بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔