عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیہہ میں واقع این ڈی ایس ملٹی پرپز انڈور اسپورٹس سٹیڈیم میں 8 واں پینکاک سلات فیڈریشن کپ 2024 اختتام پذیر ہوا۔ ایونٹ میں 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 454 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ لداخ کا پہلا قومی سطح کا مارشل آرٹس ایونٹ تھا۔معززین نے اس روایتی مارشل آرٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔جموں و کشمیر کے کھلاڑی ٹاپ پرفارمرز کے طور پر ابھرے، مجموعی طور پر چیمپئن شپ حاصل کی، اس کے بعد ہریانہ اور میزبان لداخ کا نمبر آتا ہے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وکرم سنگھ ملک تھے، جنہوں نے نظم و ضبط، تندرستی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں پینک سیلات کی اہمیت پر زور دیا۔ ایل جی انتظامیہ کو جموں و کشمیر میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دینے پرنزہت گل، سکریٹری، جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔