راجوری //جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی راجوری آمد سے قبل انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں اور سڑکوں کی مرمت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں راجوری قصبہ کی کچھ مین سڑکیں اور گور نمنٹ میڈیکل کالج کے ملحقہ علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے مرمتی عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ اس دوران صفائی ستھرائی بھی شروع کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کیء لیفٹیننٹ گورنر جمعرات کو راجوری اور پونچھ کا دورہ کریں گے جس کے دوران موصوف خطہ میں محکمہ صحت کی سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔اس دوران راجوری میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور میونسپل کونسل راجوری کی جانب سے مرمتی عمل شروع کیا گیا ہے ۔متعلقہ محکموں کی جانب سے گوجر منڈی راجوری سے کھیورہ چوک کی سڑک کی مرمت کیساتھ ساتھ سڑک کنارے صفائی ستھرائی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔اسی طرح میڈیکل کالج میں بھی بڑی صفائی مہم شروع کی گئی ہے ۔کچھ مکینوں نے بتایاکہ ہسپتال کے مین گیٹ پر نصب کردہ سائن بورڈ جو کہ کئی عرصہ سے خراب ہوا تھا ،کو تبدیل کر دیا گیاہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کھیورہ سڑک کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی تاہم لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے سلسلہ میں اس کی ایک عرصہ بعد مرمت کی گئی ہے جو کہ خوش آئند عمل ہے ۔