لکھن پور میں 200 کلو گرام پالی تھین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

   جموں//سمگلروں کے خلاف اَپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایکسائز محکمہ نے آج ٹو ل پوسٹ کھر کھارا موڈ /پیر بابا لکھن پور میں ریاست میں 200کلوگرام پالی تھین سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔مذکورہ ٹیم نے ٹو ل پوسٹ پر ایک اِنڈگو کار زیر نمبر PB 10CB-8275 کا پیچھا کیا جس کی تلاشی کے بعد اس میں موجود 200 کلوگرام پالی تھین ضبط کیا گیا۔ ٹیم نے گاڑی کے ڈرائیور کو پالی تھین سمیت متعلقہ رینج آفیسر کے حوالے کیا ۔اِس اوپریشن کی نگرانی ڈپٹی ایکسائز کمشنر آشش کمار نے کی جبکہ ٹیم عامر ایاز راتھر ، روہت شرما، اشتیاق احمد ، سنجیو کھجوریہ ، ملن گپتا ، ہرمیت سنگھ ، رویندرسنگھ ، محمد یونس اور نوین شرما پر مشتمل تھی۔ایکسائز کمشنر ایم راجو نے اس کارروائی پر مذکورہ ٹیم کی سراہنا کرتے ہوئے سمگلروں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔