عظمیٰ نیوزسروس
جموں//حکام نے بتایاکہ منگل کو لکھن پور ( کٹھوعہ سرحد) پر ایک نجی کار سے کروڑوں کی رقم برآمد ہوئی۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ جموں ڈویڑن کے لکھن پور علاقے میں منگل کو تقریباً 3 کروڑ کی نقدرقم ایک نجی گاڑی سے برآمد ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ تھانہ لکھن پور کی ایک پولیس پارٹی نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ایڈیشنل ایس پی کٹھوعہ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ لکھن پورکی کی نگرانی میں مہاراجہ گلاب سنگھ کے مجسمہ کے قریب ایک ناکا لگایا اور ہریانہ نمبروالی ایکSUV کارزیرنمبرHR98J-9889کو روکا جس میں کچھ افراد سوار تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس میںسے تقریباًاڈھائی سے 3کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔حکام نے مزید بتایاکہ SUVکار میں سوار تمام افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کومزید کارروائی کیلئے پولیس تھانہ لکھن پور منتقل کیاگیاجبکہ نجی گاڑی کوبھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔جہاں اُن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔حکام نے کہاکہ نجی گاڑی سے بھاری رقم برآمدہونے کے اس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔حکام نے بتایاکہ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی اس معاملے کے بارے میںمزید کچھ بتایاجاسکتا ہے ۔