جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار نے کہا کہ حکومت لوگوں کی دہلیز پر انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔وزیرافسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے جس کا انعقاد راجوری میں قائم وزیر اعلیٰ کے پبلک دربار میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا تھا۔وزیر نے مختلف ایجنسیوں اور محکموں جن میں پی ایچ ای ، دیہی ترقی ، تعلیم ، صحت و طبی تعلیم ، باغبانی ، پھولبانی اور آر اینڈ بی شامل ہیں کی طرف سے چلائے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چودھری نے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ کے ذریعے ضلع میں ترقیاتی و تعمیراتی عمل کا خلاصہ پیش کیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ سواری میں اینمل ہسبنڈری مرکز کا قائم اور پانی حد درہا میں ویٹرنری سینٹر قائم کرنے کے سلسلے میں ایک فیزیبلٹی رپورٹ پیش کیا گیا ہے۔وزیر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں پروری ، کوٹ دارا، لورجمولااور دو داج شامل ہیں میں جے اینڈ کے بینک شاخ قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیں۔انہوںنے ڈی سی راجوری کو ہدایت دی کہ سنکاری میں ایک پوسٹ آفس قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں۔میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو فراہم کئے جانے والی سہولیات کے بارے میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ موجودہ زمانے کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممکنہ سہولیات لوگوں کو بہم پہنچائیںتاکہ ضلع کے لوگ ریاست کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی اور خوشحالی کے ماحول میں اپنی زندگی بسر کرسکیں۔چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں، چیف انجینئر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں، چیف انجینئر پی ایچ ای جموں، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس ، ڈائریکٹر دیہی ترقی اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران اس موقعہ پرموجود تھے۔