عاصف بٹ
کشتواڑ//سوموار کی بعد دوپہر کشتواڑضلع کے دچھن علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں لوڈکیریر گاڑی کا ڈرائیور لاپتہ ہے جسکی بازیابی کیلئے تلاش جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بعد دوپہر کشتواڑسے ڈنگڈورو کی طرف جارہی لوڈکیریر گاڑی زیرنمبر JK17A5557 کو پنجراڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور گاڑی کئی سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری جسمیں سوار ڈارئیور کی موت واقع ہوئی جسکی شناخت تیس سالہ صداقت حسین ملک ولد غلام محمد ملک ساکن ملک ناڈ چھاترو کے طور ہوئی ہے تاہم اس کی لاش بازیاب نہ ہوسکی۔ لاپتہ ڈرائیور کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانی پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے تاہم دیرشام تک نعش بازیاب نہ ہوسکی۔