لبنان//اعلانِ یروشلم کے خلاف لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے تھے اور انھوں نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔