حیدرآباد //لاک ڈاون کی وجہ سے ہورہی مالی مشکلات پر ایک جوڑے نے زہر پی کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 65سالہ ہیملا اور اس کی بیوی 60سالہ تلسی کو لاک ڈاون کی وجہ سے کام نہیں مل رہا تھا اور یہ جوڑا شدید مالی مشکلات کاشکار ہوگیاتھا۔جمعہ کی صبح اس جوڑے نے زہر پی لیا جس کے بعد ان کو علاج کیلئے پڑوسیوں نے سرکاری اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران اتوار کو ان کی موت ہوگئی۔