سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے بدھ کو انہدامی کارروائی کے دوران 6ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پر مسماری ٹیم نے باغوان پورہ ،لال بازار ،نشاط ،برین ،خشخاش باغ بادام واری اور تیل بل علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر کئے جارہے6 ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ لاوڈا نے ڈل اور نگین جھیلوں کے گرد و نواح میں غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آئیں ۔محکمہ نے لائوڈا کے حدود اختیار میںرہنے والے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر قانونی کوئی بھی تعمیراتی کام ہاتھ میںنہ لیں ۔انہوںنے ٹپر اور لوڈ کیئر مالکا ن کو متنبہ کیا کہ ڈل اور نگین جھیلوں کے ممنوع علاقوں میں تعمیراتی مواد نہ لے جائیں۔