سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے گذشتہ 2دنوں کے دوران قیمتی جانوں کے اتلاف پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہوئے نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں کو اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔ انہوں نے کہا کہ خون خرابہ سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں، تشدد سے آج تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، جنوبی کشمیر زون صدر سکینہ ایتو ،شمالی زون صدر محمد اکبر لون، ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی (ایم ایل اے ہوم شالی بگ) نے بھی قیمتی جانوں کے زیاں پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔