قطعات

زندگی کو بہت قریب سے دیکھا
تو یہ ثابت ہوا کہ ٹیڑھی تھی ریکھا
 
آخرش یہ سمجھ لیا میں نے 
سہنا پڑتا ہے جو ہو بخت میں لکھا
 
 
دولت جب تک تھی پاس
ہر کوئی مانتا تھا باس
 
جب کیسہ ہونے لگا خالی
اب ڈالتا نہیں کوئی گھاس
 
 
جب تلک رہی صحت مندی
محسوس ہوئی نہ کوئی بھی مندی
 
انجر پنجر اب ہوئے ڈھیلے
بھاتا نمکین اور نہ ہی قندی
 
غلام نبی نیئر
کولگام، کشمیر
موبائل نمبر؛  9596047612