سرینگر // ایک اہم قدم کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈاڑ اتھارٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی) نے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ایف ٹی ایل) ڈلگیٹ سرینگر کو خوراک کے نمونوں کی تشخیص شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دسمبر 202کو اعلیٰ اتھارٹی نے چند ریاستوں بشمول ایف ٹی ایل سرینگر کو این اے بی ایل کی رجسٹریشن نہ ہونے کی پاداش میں ٹیسٹ کرنے سے روکا تھا جسکی وجہ سے کشمیر سے حاصل کئے گئے نمونوں کو تشخیص کیلئے جموں بھیجنا پڑتا تھا ۔ تمام ریاستوں پر یہ لازمی تھا کہ وہ این اے بی ایل سرٹیفیکٹ حاص کرے جنہیں ڈی نوٹیفائے کیا گیا تھا۔حالیہ دنوں نیشنل ایکگریڈیشن بورڈ نے ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن لیبارٹریز کیلئے کولاٹی کونسل آف انڈیا ( کیو سی آئی) نے قوائد و ضوابط کے تحت ایف ٹی ایل ڈلگیٹ کو کمیکل ٹیسنگ میں کالوٹی کی ضمانت کے بعد رجسٹریشن جاری کی ہے۔این اے بی ایل اکریڈیشن دی ہے لیکن ایف ایس ایس اے آئی نے ایف ٹی ایل سرینگر کو پرائمری لیبارٹری کا درجہ زیر دفعہ 43(1)ایف ایس ایس اے 2006کے تحت دیا ہے جہاں تمام اقسام کے نمونوں کی جانب جلد شروع کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن کے پاس خوارک کے ٹیسٹ کرانے کیلئے جموں اور سرینگر میں 2لیبارٹریاں قائم ہیں اور اب یہ دونوں لیبارٹریاں این اے بی ایل کے ساتھ منسلک ہیں اور کسی بھی خواراک اور اس کے اجزاء کے ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔