فوج نے 6مویشیوں کو واپس ایل او سی پار بھیجا

راجوری //فوج نے حدمتارکہ پار کر کے پونچھ سیکٹر میں آنے والے 6مویشیوں کو چکاندہ باغ کے ذریعہ واپس پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ دو دن قبل پاکستانی زیر انتظامیہ کشمیر سے 6بھینسیں حدمتارکہ پار کر کے ہندوستانی زیر انتظامیہ علاقہ میں داخل ہو گئی تھی جن کو ڈیوٹی پر تعیناتی فوجی اہلکاروں نے کیمپ میں لایا اور فوج نے مذکورہ مویشیوں کو واپس پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس فیصلے کے بعد فوج کی جانب سے بدھ کے روز شام کو چکاندہ باغ کے ذریعہ مذکورہ مویشیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تاکہ ان کو واپس ان کے مالک کے حوالے کیاجاسکے ۔فوج کے پی آر او لیفٹنٹ کرنل دویندر انند نے بتایا کہ فوج نے حدمتارکہ پار کرنے والے مویشیوں کو واپس بھیج دیا ہے ۔