پونچھ// فوج کی93انفنٹری برگیڈ کی جانب سے ناٹو اڈیٹوریم پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پرجنوری2020میں آرمی کے ساتھ کام کرنے والے دو پوٹروں جن کو ہلاک کیا گیا کے لواحقین کی عزت افزائی کی گئی اور انہیں 16لاکھ سے ذائدرقومات کی امدادبھی فراہم کی گئی اور انہیں خراج پیش کیا گیا ان میں پوٹر ظفر اقبال عمر23سال اور محمد اسلم عمر26سال شامل ہیں جب کہ اس دوران زخمی ہو کر اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہونے والے محمد شوکت نامی پوٹر کو12لاکھ روپئے سے زیادہ کا چیک دیا گیا۔اس دوران سرحدی علاقوں میں گولہ باری کے دوران زخمی ہونے والے دیگر کئی پوٹروں کی بھی مالی امداد کی گئی ۔برگیڈ کمانڈر93انفنٹری برگیڈ پُنیت ڈوبوال نے کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے پوٹروں کو خراج پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شہدا نے بھی فوج کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر قربانیاں پیش کی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ہند فوج ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔