عشرت حسین بٹ
منڈی// رواں ماہ کی سات تاریخی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بس اڈہ پر ایک ہی سمت سے آ رہے موٹرسائیکل اورفوجی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی تھی جس میں منڈی تحصیل کے آڑائی علاقہ سے تعلق رکھنے والا عنایت حسین ولد محمد اکر شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اور اس کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی جسے بعد ازاں علاج و معالجہ کیلئے امن دیپ ہسپتال امرتسر لے جایا گیا تھا جہاں وہ ابھی بھی زیر علاج ہے جس کے لئے فوج کی جانب سے ابھی تک تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد روپے خرچ کئے ہیں ۔ اس موقع پر مریض کے والد محمد اکرم اور آڑ ائی کے سابقہ سرپنچ محمد اسلم تانترے اور علاقہ کے معزز لوگوں نے ایک پریس کانفرنس کر کے انڈین آرمی کے آفسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد اکرم کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے جو پورا دن منڈی بازار میں مزدوری کر کے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا ہے اور اچانک اس کے بیٹے کو موٹر سائیکل حادثہ پیش آئے اور جس کے بعد اس کے علاج پر ابھی تک تین لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ ہوا ہے جو سارے کا سارا انڈین آرمی نے برداشت کیا ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے اس کار خیر کے لئے جو انہوں نے انسانی بنیاد پر کیا کیلئے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض کے ابھی تک امندیپ ہسپتال امرتسر میں تین آپریشن ہوئے ہیں جن پر ساڑھے تین لاکھ روپیہ خرچ ہوا جو انڈین آرمی نے کی کیا۔ انہوں نے کہاکہ فوج کی جانب سے ہسپتال میں ایک فوجی کو ان کے لئے معمور رکھا گیا جس نے مریض کے لئے خون اور دوسری ضروری چیزوں کا بھی اہتمام کیا جس کے لیے وہ فوج کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فوج آنے والے وقت میں بھی ان کی امداد کرے گی۔