منیلا//(یو این آئی// فلپائن میں سنیچر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ فلپائن کے امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی۔امریکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 14 منٹ پر فلپائن میں پونڈاگائٹن سے 155 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ادھرچین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے لوڈنگ کاؤنٹی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 5 ستمبر کوآنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں اب تک کل 93 افراد ہلاک اور کم از کم 25 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ گنجی تبتی آٹونومس صوبے کے لوڈنگ میں 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ یان شہر میں 38 لوگوں کی جان گئی ہے ۔