26 دسمبر (یو این آئی/ اسپوٹنک) فرانس میں ہفتہ کو عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 104,611 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، جوکہ وبا کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں انفیکشن کی سب سے زیادہ معاملے ہیں۔اس سے قبل ملک میں روزانہ انفیکشن کے معاملے جمعہ کو 94,100 سے زیادہ درج کیے گئے تھے۔وزیر صحت اولیور ویرن نے بتایا ہے کہ فرانس میں کورونا وبا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا سال کے آخر تک غلبہ ہو سکتا ہے، حالانکہ ابھی تک پابندیوں کو سخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ااس دوران ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3,160 نئے معاملوں کی تصدیق کے ساتھ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 27,38,401 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں میں سے 156 بیرون ملک سے آئے ہیں جب کہ 3004 مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں اس مہلک وائرس سے مزید 25 مریض جاں بحق ہو گئے، جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 31 ہزار 315 ہو گئی۔اس عرصے کے دوران 4,421 افراد کو وبائی مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 26,61,495 ہوگئی ہے۔ملائیشیا میں اب بھی تقریباً 45,591 زیر علاج معاملے ہیں۔ ان میں سے 324 مریضوں کو آئی سی یو کے شعبہ میں رکھا جا رہا ہے۔