سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ناظم زراعت چودھری محمد اقبال اور دیگر سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اے پی ایف ڈبلیو ڈی کشمیر کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ناظم زراعت نے میٹنگ کو پیسٹ سائیڈ کمپنیوں کے تیار کردہ نمونوں اور قصورواروںکے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میںجانکاری دی ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے رواں سال کے دوران متناسب کیڑے مار اَدویات کے خطرات کو روکنے کے لئے ایک جامع روڈ میپ اَپنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلعی سطح کی نگرانی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ڈائریکٹوریٹ کی سطح پر قائم مرکزی سطح کی نگرانی ٹیم کے اشتراک سے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری 2021 ء سے لے کر اَب تک 2,383 نمونے تیار کئے جاچکے ہیں۔ اِس کے علاوہ قصورواروںکے خلاف 10 مقدمات چلائے جارہے ہیں۔ محکمہ کے انفورسمنٹ وِنگ کے کام کی سراہناکرتے ہوئے مشیرفاروق خان نے ناظم زراعت سے کہا کہ وہ ایجنسی کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری اِقدامات شروع کرے۔ناظم زراعت نے مشیر کو جانکاری دی کہ عید فیسٹول کے موقعہ پر عام لوگوں کو تازہ سبزیاں اور تازہ پودوں کی فراہمی کے لئے لال منڈی کے محکمہ زراعت کشمیر میں ریفریجریٹیڈ وین اور بیج بیچنے والی دکانیں لگائی گئی ہیں۔