سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل( فلائنگ سکھ ) ملکھاسنگھ کو اپنے سفیر کے ذریعہ انتم ارداس پر خراج عقیدت پیش کیا۔مشیر جو یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمے کے انچارج بھی ہیں ، نے چندی گڑھ میں تعینات جموں و کشمیر سرکارکے اسسٹنٹ لیبر کمشنر رنجیت سنگھ کے ذریعہ ملکھاسنگھ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیتی پرسی کی۔سفیر نے چندی گڑھ کے سیکٹر 8 گرودوارہ صاحب میں ایتھلیٹ کے اہل خانہ کے زیر اہتمام کیرتن اور انتم ارداس میں شرکت کی۔ سفیر نے مشیر کی امنگوں کے مطابق اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے علاوہ مرحوم کی روح کیلئے دعا کی۔